اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ہمارے ناخنوں کی وجہ سے صحت کا حال جاننے میں کافی مدد ملتی ہے۔اگر ان میں سفید نشانات یا ناخنوں کے کونے نازک ہوکر ٹوٹنے لگیں تو یہ جسم میں مختلف منرلز کی کمی کی جانب اشارہ ہے۔اگر ناخنوں میں سفید نشانات ظاہر ہونے لگیں تو یہ اس با ت کی نشانی ہے کہ جسم میں زنک کی کمی ہورہی ہے۔اس طرح کے نشانات ہر انسان کے ناخنوں میں عمر کے کسی نہ کسی حصے میں ضرور نظر آے ہیں اور ان سے نجات حاصل کرنے کے لئے آپ کو چاہیے کہ زنک والی غذائیں جیسے کاجو،پالک،مشرومز،سی فوڈاور سبزیوں کا استعمال کریں۔کچھ لوگوں کے نزدیک یہ سفید نشانات کیلشیم کی کمی کی نشانی ہے۔
اسی طرح اگر ناخنوں کے کونے کمزور ہو کر ٹونٹے لگیں تو یہ جسم میں میگنیشیم کی کمی کی طرف اشارہ ہے۔میگنیشیم کی کمی کی وجہ سے ناخنوں کی نشوونما میں خرابی،ہائی بلڈ پریشر ،پٹھوں کی کمزور ی اور نقاہت ہوسکتی ہے۔ناخنوں کی کمزوری کی ایک وجہ پیراتھائیرائیڈ گلینڈ میں خرابی بھی ہوسکتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ گہرے سبز پتوں والی غذائیں،ہول گرین،مچھلی اور ڈرائی فروٹ کا استعمال کریں۔
ناخنوں کی وجہ سے صحت کا حال جاننے میں مدد ملتی ہے
29
جنوری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں