جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

گدھے کی کھالوں سے خواتین کے لئے”دوا“کی تیاری

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنان(نیوز ڈیسک) چین میں گدھے کی کھالوں کی طلب میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ، چین میں گدھے کی کھال سے ایک دوائی تیار کی جاتی ہے جسے روایتی چینی دوائی (ٹی سی ایم )’’ایجاؤ ‘‘کہا جاتا ہے ،گدھے کی کھال کو ابال کر اور اسے صاف کر کے اسے ایک ٹانک تیار کیا جاتا ہے جسے خاص طورپر خواتین استعمال کرتی ہیں ، یہ خون کی کمی ، کھانسی اور چکر آنے میں مفید خیال کی جاتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ چین میں گدھے کی کھالوں کی زبردست مانگ ہے جسے نقلی کھالوں کی فروخت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے ۔ایک اندازے کے مطابق فروخت کے لیے پیش کی جانے والی 40فیصد کھالیں نقلی ہوتی ہیں ،اس لیے طلب پوری کرنے کے لیے تاجر دوسرے جانوروں کی کھالوں کو گدھے کی کھال ظاہر کر کے فروخت کر دیتے ہیں ۔ چین کے مشرقی صوبے شان ڈانگ میں یہ بیماریاں عام طورپر پائی جاتی ہیں اس لیے ان علاقوں میں گدھے کی کھال کی طلب بہت زیادہ ہے ۔ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے مطابق ہر سال 5000ٹن یہ دوا تیار کی جاتی ہے جس کے لیے گدھے کی 40لاکھ کھالیں درکار ہوتی ہیں جبکہ چین کی مقامی پیداوار ایک لاکھ 80ہزار کھالیں ہے ۔ گدھے کی ایک کھال کی چین میں اوسط قیمت 400امریکی ڈالر ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق بعض لوگ گھوڑے ،بندر ، بیل اور سور کی کھال کو گدھے کی کھال ظاہر کر کے فروخت کر دیتے ہیں ۔ مذکورہ ٹانک تیار کرنے والوں نے بتایا ہے کہ اصل فوائد صرف گدھے کی کھال سے حاصل ہو سکتے ہیں دیگر جانوروں کی کھال سے نقصان کا خدشہ بھی ہے جبکہ گھوڑے کی کھال سے تیار کرردہ ٹا نک سے عورتوں میں اسقاط حمل بھی ہو سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان میں گذشتہ دنوں ہوٹلوں میں گدھے کا گوشت پکائے جانے کا انکشاف ہواتھا تو ملک بھر میں یہ سوال بڑے زور شور سے اٹھایا گیا تھا کہ گوشت پاکستان میں پک رہا ہے تو کھالیں کہاں جارہی ہیں ؟ اس کی صدائے باز گشت قومی اسمبلی کے فلور پر بھی سنی گئی تھی ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…