ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عقلمند بچوں کی خواہشمند ماوں کیلئے تین مفید غذائیں

datetime 28  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ذہانت قدرت کی عظیم نعمت ہے اور قدرت نے اس کا دارومدار صرف جینز پر نہیں رکھا بلکہ حاملہ ماوں کی خوراک کا بھی اس پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ سکاٹ لینڈ میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بچوں کی ذہانت کے لئے ضروری ہے کہ ان کی مائیں حمل کے دوران مچھلی، دودھ اور پنیر جیسی غذائیں استعمال کریں تاکہ بچے کے دماغ کی نشوونما درست طور پر ہوسکے۔ گلاسگو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ہزار سے زائد خواتین پر تحقیق کے بعد معلوم کیا ہے کہ جن خوتین کی خوراک میں آئیوڈین فراہم کرنے والی غذاوں کی کمی تھی ان کے بچوں کی ذہانت اوسط سے کم تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ کی نشوونما کے لئے آئیوڈین ایک بنیادی جزو ہے جو کہ تھائیرائیڈ ہارمون کی افزائش میں مدد دیتا ہے اور اس کی کمی کی وجہ سے دماغ اور عصبی نظام کمزور رہ جاتا ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کے بچوں کی ذہنی صحت کے لئے بہت ضروری ہے کہ یہ خواتین سمندری مچھلی، دودھ اور پنیر جیسی غذائیں استعمال کریں۔ اگرچہ بعض ممالک میں نمک میں آئیوڈین شامل کیا جاتا ہے لیکن اس کی افادیت کے بارے میں اتفاق رائے نہیں پایا جاتا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق روزانہ خوراک میں 250 مائیکروگرام آئیوڈین شامل ہونا چاہیے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…