ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ابھی بیٹھے بٹھائے جانیئے! آپ کی جسمانی صحت کیسی ہے؟ آسان ترین طریقہ

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسانی جسم میں زبان کی حیثیت ایک ایسے عضو کی ہے جس کی مدد سے ہم تمام جسم کی صحت کا جان لیتے ہیں۔آئیے آپ کو زبان سے صحت کے بارے میں حال جاننے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
زبان پرسفید موٹی تہہ
اگر آپ کی زبان پر سفید رنگ کی دبیز تہہ موجود ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کا جسم صحیح طریقے سے اپنا فعل انجام نہیں دے رہا اور کہیں نہ کہیں آپ کی صحت میں مسئلہ درپیش ہے۔
پیلی تہہ والی زبان
اگر زبان پر لگی تہہ پیلے رنگ کی ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جسم میں بہت زیادہ گرمی ہے جس کی وجہ سے آپ کو انفیکشن ہوسکتی ہے۔
نیم سفید زبان
اس طر ح کی زبان ہمارے معدے کی کمزوری کی طرف اشارہ کرتی ہے۔اس کی وجہ سے رفع حاجت میں تکلیف،شدید سردی کا لگنا،بہت زیادہ تھکاوٹ اور پیٹ میں درد ہوسکتی ہے۔اگر زبان پیلی اور خشک ہو تو یہ جسم میں خون کی کمی کی جانب اشارہ کرتی ہے اور یہ علامت مردوں کی نسبت خواتین میں زیادہ ہوتی ہے۔
سرخ چمکدار زبان
اس طرح کی رنگت ہمارے جسم میں شدید انفیکشن کی جانب اشارہ ہے۔ابتدائ میں زبان کی نوک سرخ ہوتی ہے لیکن جیسے جیسے بیماری بڑھتی ہے ویسے ویسے بقیہ زبان بھی سرخ ہونا شروع ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی اس پر سرخ دھبے بھی بننے لگتے ہیں۔اس کی وجہ سے بے خوابی اور بے چینی ہوسکتی ہے۔
اطراف کی جانب سے سرخ زبان
اگر زبان کے اطراف سرخ ہوں تو اس کی وجہ بہت زیادہ مصالحے والی غذائیں اور الکوحل کااستعمال ہے۔اس قسم کی زبان کامطلب ہماری انتڑیوں میں خرابی ہے اور ساتھ ہی جگرمیں گرمی ہے۔اس کے علاوہ یہ دوران خون میں خرابی،وٹامن کی کمی،گلے کی خرابی کی جانب اشارہ کرتی ہے۔
جامنی زبان
اس طرح کی زبان خواتین میں اس وقت دیکھنے کومل سکتی ہے جب انہیں ایام کے دنوں کی تکلیف ہو۔اس کی بڑی وجہ جسم میں وٹامنB2کی کمی بتائی جاتی ہے۔ایسے لوگ جوجسم میں مستقل درد کاشکار رہیں ان کی زبان کا رنگ بھی ایسا ہوسکتا ہے۔نیلی زبان
اس طرح کی زبان انتہائی خطرناک بیماریوں کی علامت سمجھی جاتی ہے اور اس کا جلد علاج کیا جانا انتہائی ضروری سمجھا جاتا ہے۔اس طرح کی رنگت کی وجہ دل یا نظام تنفس میں خرابی ہے اور اس طرح کی زبان کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری،دمہ،دل کی خرابی،نمونیا لاحق ہوسکتا ہے۔
پیلی زبان
اس طرح کی زبان خال خال ہی دیکھنے کوملتی ہے اوراس کی ایک وجہ یرقان ہوسکتی ہے۔
کالی زبان
بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ ہماری زبان سیاہ ہوجائے لیکن اس کی کچھ وجوہات میں تمباکو کا استعمال،خراب اور گندے دانت،سانس کی بدبو ،مخصوص ماو¿تھ واش کا استعمال اور ادویات شامل ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…