جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوائن فلو نے مزید جانیں لے لیں،آپ اور آپ کے اہل خانہ اس جان لیوا بیماری سے کیسے بچ سکتے ہیں؟جانئے چند آسان نسخے

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(نیوز ڈیسک ) شہر میں سوائن فلو کا خطرہ بدستور موجود ، مزید 5کیسز سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں سوائن فلو کے مزید 5کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں سال جنوری میں سوائن فلو کے کیسز کی مجموعی تعداد 85ہوگئی ہے۔رواں سیزن کے دوران سوائن فلو سے شہر میں 6ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق یہ چند احتیاطی تدابیر آپ کو سوائن فلو جیسے موضی مرض سے بچا سکتی ہیں جو کہ انتہائی آسان ہیں ۔
کسی بھی قسم کے نزلہ زکام کو کبھی بھی نظر انداز مت کریں چونکہ ہو سکتا وہ سوائن فلو کی ابتدا ہو ۔ کسی بھی قسم کے زکام کی دوا ڈاکٹر سے ضرور لیں ۔
ماہرین کے مطابق سوائن فلو سے بچاؤ کیلئے صرف فیس ماسک پر ہی انحصار مت کریں ،ہاں سوائن فلو سے متاثرہ شخص سے بچاؤ کیلئے ماسک ضرور استعمال کریں ۔
باقائدگی سے اپنے ہاتھ دھوئیں، کھانستے اور چھینکتے وقت رومال یا ٹشو پیپر کا استعمال ضرور کریں۔متاثرہ شخص سے کم از کم 6 فٹ دور رہیں ۔کسی کا استعمال شدہ ماسک ہر گز مت پہنیں ۔فلو سے متاثرہ شخص کے استعمال کی چیزیں بار بار صاف کرتے رہیں تاکہ جراثیم دوسرے لوگوں میں منتقل نہ ہوں ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…