اسلام آباد(نیوزڈیسک ) آپ نے لیموں کے فوائد اور استعمالات کے بارے میں تو بہت سن رکھاہوگا لیکن آج ہم آپ کو اس کے چھلکوں کے بھی ایسے ناقابل یقین فوائدبتائیں گے کہ آپ دنگ رہ جائیں گے۔
آپ کو یہ معلوم تو ہوگا کہ لیموں میں وٹامن سی،پی (فلیونائیڈز)اے،بیٹا کیروٹین،کیلشیم ،میگنیشیم اور پوٹاشیم پائے جاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لیموں کے چھلکوں میں ان تمام وٹامنز اور منرلز کی تعداد لیموں کے پھل سے 5سے10گنا زیادہ ہے۔لیموں کے چھلکے کولون کینسرجیسے موذی مرض کے لئے بھی مفید پائے گئے ہیں۔اسی طرح یہ فشار خون کو قابو میں رکھنے کے لئے بھی بہت سازگار ہے جبکہ اس کے استعمال سے برے کولیسٹرول
میں کمی واقع ہوتی ہے۔
لیموں کے چھلکے کا جوس
دو لیموں کو اچھی طرح دھونے کے بعد ان کا رس نکال چھلکے پھینکنے کی بجائے انہیں ایک گلاس گرم پانی میں ڈال دیں اور 12گھنٹے تک بھگو کر رکھیں۔اس کے بعد ہر تین گھنٹے بعد دو کھانے کے چمچ اس رس کا استعمال کریں۔ہر کھانے سے پہلے اور بعد بھی دو کھانے کے چمچ یہ رس پینا مت بھولیں۔اس جوس کے استعمال سے آپ کے جسم سے فاسد مادوں کا اخراج ہونے کے ساتھ کولیسٹرول اور ذہنی تناو¿ میں کمی واقع ہوگی اور آپ کے دوران خون میں روانگی پیدا ہوگی۔
لیموں کے چھلکوں کے دیگر استعمالات
دو سے تین لیموں کو فریزر میں جمانے کے بعد انہیں اپنے کھانوں،سلاد اور چائے میں کش کر کے کھائیں۔کھانے سے قبل سلاد پر کسی کش سے لیموں کے چھلکوں کو چھڑک کر کھانے سے نہ صرف وہ مزیدار بلکہ انتہائی فائدہ مند ہوجاتی ہے۔اسی طریقے سے اگر کھانے کی تیاری کے دوران لیموں کو کش کیا جائے توکھانا لذیذ اور خوشبودار ہوجاتا ہے۔آپ چاہیں تو اپنی چائے میں بھی ان کااستعمال کرسکتے ہیں۔