اسلام آباد(نیوزڈیسک) صبح کی سیرکرنے والے افرادکی عمرلمبی ہوتی ہے ۔ایک تحقیق کے مطابق جوافرادصبح کی سیرکرتے ہیں ان کی عمر زیادہ ہوتی ہے ایسے لوگوں کی نسبت جوکہ صبح ہونے کے بعد سیرکرنے کے بجائے سوتے رہتے ہیں ،سائنسدانوں کے مطابق صبح کے وقت فضاءمیں انسانی صحت کے لئے ایسی گیسیں ہوتی ہیں جوکہ انسانی صحت کے لئے فائدہ مند ہوتی ہیں ۔صبح کی سیرکرنے والے افراد کی معاشرے میں اہم مقام بھی ہوتاہے کہ وہ دماغی طورپرصبح کے وقت سونے والے افراد سے بہترہوتے ہیں ۔