ایمسٹر ڈیم(نیوزڈیسک) دنیا میں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جو مختلف جانوروں سے انجانے خوف میں مبتلا رہتے ہیں ان جانوروں میں چھکلیاں بھی شامل ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ایسی دوائی تیارکرلی ہے جسے استعمال کرنے کے بعد لوگ چھپکلی کو ہاتھوں سے بھی پکڑ سکتے ہیں۔اس سلسلے کی نئی ریسرچ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بعض مخصوص نوعیت کی جذباتی یادداشتوں کو محض تبدیل کرنا ہی ممکن نہیں بلکہ انھیں سرے سے ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ کارنامہ ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کی نفسیات کی پروفیسر میرل کائنڈت نے انجام دیا ہے۔ جن کی یہ تحقیق گزشتہ ماہ بائیلوجیکل سائیکاٹری جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ انھوں نے ایک ایسی دوا تجویز کی ہے جسے مخصوص طریقے سے استعمال کر کے چھپکلی اور اس قسم کے ڈر اور خوف ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کیے جاسکتے ہیں۔