لندن (نیوزڈیسک)چینی سے بھرپور غذا اور بہت زیادہ سافٹ ڈرنکس کا استعمال گردوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے۔طبی تحقیق میں بتایا گیا کہ نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ میٹھے مشروبات کا استعمال گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق گردوں کے نقصان اور میٹھے مشروبات کے درمیان تعلق ایسے افراد میں سامنے آیا ہے جو 2 یا 3 کولڈ ڈرنکس روزانہ استعمال کرتے ہیں۔محققین کے مطابق کولڈ ڈرنکس کے بہت زیادہ استعمال اور گردوں کے امراض کے درمیان ٹھوس تعلق کے شواہد ملے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ چوہوں کو چینی سے بھرپور غذا کا استعمال کرایا گیا تو ان جانوروں کے گردوں نے آہستہ آہستہ کام کرنا چھوڑ دیا جبکہ ان کے حجم میں بھی اضافہ ہوا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں