جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلٹریشن پلانٹس کاپانی پینے والے افرا دکے لئے ایسی خبرکہ آپ اپنی صحت کے بارے میں سوچنے پرمجبورہوجائیں گے

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) صاف پانی کی کمی کے شکار پاکستان میں چھوٹے پیمانے پر فلٹریشن پلانٹس کا کاروبار تیزی کے ساتھ پھیلتا جا رہا ہے جس کی وجہ محکمہ خوراک میں چیک اینڈ بیلنس کی کمی ہے۔پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کی ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف کیاہے کہ شہری آلودہ پانی میں پرورش پانے والی بیماریوں کا شکاررہے ہیں اور پھر نام نہاد صاف پانی خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ ان حالات میں لاہور میں پرائیویٹ فلٹریشن پلانٹس کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے جبکہ مختصر عرصے میں ہی یہ پلانٹس شہر بھر میں پھیل چکے ہیں اور ان کے صارفین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان پلانٹس کے مالکان کا کہنا ہے کہ وہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی نسبت خالص اور صاف پانی انتہائی کم نرخوں پر فراہم کر رہے ہیں۔یہ پلانٹس پانی کی 19 لٹر کی بوتل کے 60 سے 90 روپے تک وصول کرتے ہیں اور اکثر فری ہوم ڈلیوری کی سہولت بھی دیتے ہیں، جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی 19 لٹر کی بوتل کی قیمت 190 روپے ہے۔اگر ہم مشاہدہ کریں تو چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والی یہ کمپنیاں بہت اچھا کاروبار کر رہی ہیں۔ پاکستان کے شہری علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے صاف پانی کی دستیابی تیزی سے ایک حقیقی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کی ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا کہ لاہور کا تمام پانی آلودہ ہو چکا ہے اور اس میں آرسینک کی مقدار عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مقرر کردہ مقدار سے دوگنا ہے۔ یہ رپورٹ شہر کے مختلف حصوں سے پانی کے چار نمونوں کے لیبارٹری تجزیے پر مشتمل ہے۔پانی کے نمونوں میں آرسینک کی مقدار 20 پوائنٹس سے بھی زیادہ ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا معیار 10 پوائنٹس سے کم ہے۔پانی کے دو نمونوں کے تجزیے سے پتا چلا کہ ان میں موجود انسانی فضلے کی شرح بھی خطرناک حد تک ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…