جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیٹ کو تیزی سے کم کرنے والے حیرت انگیز مشروبات

datetime 24  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دور جدید میں بڑھا ہوا پیٹ ایک المیہ ہے۔ جس نے ہر مرد و عورت کو پریشان کر رکھا ہے۔ اگرچہ بڑھے ہوئے پیٹ کے حامل افراد بہت سے ٹوٹکے تو آزمائے ہیں لیکن وہ بہت کم ہی کامیاب ہو پاتے ہیں- ہم آپ کو آج چند ایسے مشروبات کے بارے میں بتائیں گے جن کا استعمال کر کے آپ اس مصیبت سے جان چھڑا سکتے ہیں- یہ مشروبات کم کیلوریز پر مشتمل ہوتے ہیں لیکن پیٹ کو تیزی کے ساتھ یا مختصر وقت میں کم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں-

Ice cold water
برف والے ٹھنڈے پانی کے استعمال سے آپ کے جسم میں موجود زیادہ سے زیادہ کیلوریز کا خاتمہ ممکن ہے- یہ پانی آپ کے میٹابولک نظام کو تیز کردیتا ہے- لیکن اپنے مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے آپ کو روزانہ کم سے کم 16 اونس ٹھنڈا پانی پینا ہوگا-

01

Black and Green Tea
سبز چائے کا استعمال ایسے افراد کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں- یہ چائے جسم میں موجود کیلوریز کو جلاتی ہے اور میٹابولک ںظام کو تیز کرتی ہے- سبز چائے دوسرے مشروبات کی نسبت 43 فیصد زیادہ کیلوریز جلانے کی صلاحیت رکھتی ہے- اور یہی خصوصیات کالی چائے میں بھی موجود ہوتی ہیں- اگر آپ پیٹ کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ چائے آپ کے لیے بہترین ہے-

02

Vegetable Juice
سبزیوں کا استعمال صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے اس لیے انہیں اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنائیں- لیکن اگر سبزیوں کا رس پیا جائے تو یہ نہ صرف دل و دماغ کو فرحت و تازگی بخشتا ہے بلکہ کیلوریز جلاںے میں مؤثر بھی ثابت ہوتا ہے- جس کے بعد آپ کا پیٹ کم ہوسکتا ہے-

03

Watermelon Smoothie
تربوز کا جوس جسم میں نمی کو قائم رکھنے کے حوالے سے ایک بہترین مشروب ہے- یہ مشروب انتہائی کم کیلوریز اور بہت زیادہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے- اس کے علاوہ یہ پٹھوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پیٹ کی چربی کو کم بھی کرتا ہے- اس لیے پیٹ کم کرنے کے حوالے سے یہ مشروب ایک بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے-

04

Coconut water
ناریل کا پانی الیکٹرو لائٹس (electrolytes) سے بھرپور ہوتا ہے اور یہاں فہرست میں موجود تمام مشروبات سے زیادہ الیکٹرو لائٹس ناریل پانی میں پائے جاتے ہیں- اور یہ مادہ جسم میں نمی کو برقرار رکھتا ہے- ناریل پانی کو بغیر مصنوعی فلیور اور چینی کے پینا چاہیے- یہ توانائی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ میٹابولزم کے عمل کو تیز کرتا ہے-

05

Nutritional Drinks
عذائی مشروبات انسان پر مثبت اثر ڈالتے ہیں اور صحت بخش ہوتے ہیں- غذائی مشروبات کے استعمال سے آپ وزن کم کرسکتے ہیں اور اس کے لیے ایک گلاس پینا ہی کافی ہوتا ہے کیونکہ یہ طویل وقت تک توانائی فراہم کرسکتے ہیں- لیکن یہ خصوصیات تمام غذائی مشروبات میں موجود نہیں ہوتی اس لیے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں- اور اس بات کی تصدیق کرلیں کہ کونسا غذائی مشروب آپ کے لیے بہتر ہے-

06

Skim Milk
یہ ایک ایسا دودھ جس میں کریم موجود نہیں ہوتی- اس دودھ کا استعمال جسم میں موجود چربی کو کم کرتا ہے- ماہرینِ غذائیات کے مطابق ایسے افراد جو ڈیری مصنوعات استعمال نہیں کرتے ان کی اضافی چربی ایسے لوگوں کے مقابلے 70 فیصد کم ہوتی ہے جو ان مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں-اگر آپ اس دودھ سے مطلوبہ نتائچ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ ایک گلاس ضرور پئیں-

07



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…