راول پنڈی(نیوز ڈیسک)راول پنڈی میں سوائن فلو سے متاثرہ ایک اور شخص جاں سے گزر گیا۔پنجاب میں سوائن فلو سے اموات کی تعداد 19 ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص راول پنڈی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھا جہاں آج صبح انتقال کر گیا۔جس کے بعد صوبے میں سوائن فلو سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد انیس تک چلی گئی ہے۔ہیلتھ ذرائع کے مطابق صوبے میں سوائن فلو سے 64 افراد متاثر ہوئے،راول پنڈی اور ملتان میں سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔