نیویارک (نیوزڈیسک) موسم سرمامیں زیادہ ترافرادکوبخار،نزلہ اورفلوکامرض لاحق ہوجاتاہے ۔ایک امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اگرآپ ہلکے بخار،نزلہ اورفلو میں مبتلاہیں تواس کابہت ہی سادہ ساطبی نسخہ ہے کہ آپ رات کے کھانے سے پہلے گرم پانی پی کررات کاکھاناکھائیں اورکھاناکھانے کے بعد ایک گھنٹے کے بعد سوجائیں توصبح سویرے آپ کوان امراض سے چھٹکارامل جائے گا۔امریکی سائنسدانو ں نے موجودہ موسم سرمامیں یہ تجربہ 2500افراد پرکیاجن میں سے 2235افرادکوپہلے دن ہی ان امراض سے نجات مل گئی جبکہ باقی افرادکودودن میں مرض سے مکمل چھٹکارہ مل گیا۔