اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

ایسی 5 اشیا جو انسان کی نیند میں خلل کا باعث بنتی ہیں

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دن بھر کی تھکاوٹ اور کام کے بعد اچھی اور پرسکون نیند ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے لیکن ذرا سی بداحتیاطی سے اور کھانے میں لاپرواہی رات کو بےسکون اور اذیت ناک بنادیتی ہے لیکن پریشان نہ ہوں اگر آپ ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نیند کی دشمن 5 غذاو¿ں سے پرہیز کریں تو پھر پرسکون نیند آپ کی منتظر ہوگی۔
کیفین:۔ عام طور پر لوگ رات کو سونے سے قبل چائے یا کافی کا ایک کپ پیتے ہیں لیکن ان کے لیے حیران کن بات یہ ہے کہ یہ کپ آپ کی ننید کو خراب کردیتا ہے، لیکن یہ کیفین نامی عنصر صرف کافی یا چائے میں ہی نہیں بلکہ ادویات میں میں بھی موجود ہوتا ہے اس لئے ایسی ادویات کو بھی سونے سے پہلے نہ لیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایسی ادویات سونے سے کم از کم 8 گھنٹے قبل کھانی چاہیئں۔
الکوحل:۔ ایسی اشیا یا ڈرنکس جس میں الکوحل موجود ہوتی ہے وقتی طور پر تو سکون کرتی ہیں لیکن کچھ ہی دیر بعد انسان کو سونے نہیں دے گی اور طبیعت میں بے چینی محسوس ہونے لگے گی، تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ الکوحل میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو بے آرامی کا باعث بنتے ہیں۔
پانی یا دیگرمشروبات: اگرچہ پانی کا زیادہ استعمال نہ صرف صحت کو بہتر کرتا ہے بلکہ وزن میں کمی کا بھی باعث بنتا ہے لیکن رات کو سونے سے قبل زیادہ پانی پینا بار بار اٹھنے کا باعث بھی بنتا ہے اور آپ کی نیند کی سائیکل کو متاثرکرتا ہے اور نیند کا یوں متاثر ہونا انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔ اپنی رات کو پرسکون بنانے کے لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ سونے سے 90 منٹس قبل پانی نہ پیئں۔
فریج میں رکھے کھانوں سے پرہیز: ۔ہمارے معاشرے میں یہ ایک عام سی بات ہے کہ لوگ کھانوں کو فریز کر لیتے ہیں اور رات کے کھانے میں استعمال کرتے ہیں لیکن درحقیت ان کھانوں میں موجود امائنو ایسڈ ’ٹائرامائن‘ دماغ کو ایکٹو کردیتا ہے اور نیند ا?پ سے دور چلی جاتی ہے اور ساری رات پہلو بدلتے گزرجاتی ہے۔ بالخصوص باسی پنیر، دھویں پر بھنی مچھلی اور بھونا ہوا گوشت زیادہ نقصان دہ ہے، اس لیے ضروری ہے رات کے کھانے میں تازہ کھانا کھائیں۔
ٹماٹریا اس سے بنی غذائیں: یوں تو ٹماٹر بھی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے تاہم سونے سے قبل ٹماٹر یا ایسی غذائیں جن ایسڈ موجود ہو دل کی جلن کا باعث بنتی ہیں لہذا پرسکون نیند کے لیے ایسی غذاو¿ں سے دور رہیں اگر کھانا بھی ہیں تو سونے سے کم از کم 3 گھنٹے پہلے ہی کھا لیں



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…