بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

تمباکونوشی کے مضر اثرات زائل کرنے والی اہم غذائیں

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اگر آپ تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں اور اپنے جسم سے تمباکو کے مضر اثرات کو زائل کر نا چاہتے ہیں تو ماہرین صحت کی جانب سے تجویزکردہ چند مفید غذاﺅں کااستعمال کریں۔ماہرین کا دعوی ٰہے کہ مذکورہ غذاں کے استعمال سے چوبیس گھنٹوں کے دوران تمباکو نوشی کرنے والے کے جسم سے تمباکو کے مضر اثرات زائل ہو جائیں گے۔انکی رائے کے مطابق تمباکو نوشی کرنے والے حضرات بروکلی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔بروکلی(گوبھی کا شاخ دار پ±ھول) انسانی جسم میں وٹامن سی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بہترین سمجھی جانے والی غذا ہے۔اس کے استعمال سے انسان کا میٹابولزم سسٹم درست طریقے سے اپنے افعال سرانجام دیتا ہے جس سے پھیپھڑے تمباکو نوشی کے اثرات سے محفوظ رہتے ہیں۔ماہرین کی رائے کے مطابق دوسری اہم غذا ادرک ہے۔تمباکو نوشی کرنے والے اگر ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک چبا کر کھا لیں تو اس سے نا صرف انکے جسم سے تمباکو کا اثر زائل ہوگا بلکہ وزن میں بھی خاطر خواہ کمی ہو گی۔انکا کہنا ہے کہ چونکہ تمباکو کے استعمال سے خون کی شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں ایسے میں اگر مٹھی بھر گندم کے دانے استعمال کیے جائیں تو اس مسئلے سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔علاوہ ازیں مالٹے ، موسمی ،پالک، لیموں ، گاجراورانار بھی اہم غذائیں ہیں جن کے مناسب استعمال سے نکوٹین کے مضر اثرات سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…