جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

دست شناسی کے ذریعے 4بیماریوں کی پیشگوئی

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انگلی کی لمبائی سے لے کر ہاتھ کی مضبوط گرفت تک ، ہمار ے ہاتھ مختلف بیماریوں کے خطرناک عوامل کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔انگلی کی لمبائی آرتھرائٹس کے خطرے کو ظاہر کرتی ہے
آرتھرائٹس بیماری پر حالیہ تحقیق کے مطابق انگوٹھی والی انگلی کا انگشت شہادت سے زیادہ بڑا ہونا گھٹنے کے درد (آرتھرائٹس )کو ظاہرکرتاہے۔ان خواتین میں بیضہ دانی سے خارج ہونے والے ہارمون ایسٹروجن لیول بھی کم ہوتاہے۔جبکہ اس کے برعکس مرد وں میں یہ زیادہ اولاد اور خواتین کیساتھ بہتر تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے لیکن اس کیساتھ ساتھ ان میںپروسٹیٹ (غدودمثانہ ،غدود)کینسر کے خطرہ بھی زیادہ ہوتاہے۔کانپتے ہاتھ رعشہ کی نشاندہی کرتے ہیں
ہاتھوں کا کا نپنا چائے یا کافی کے زیادہ استعمال کے علاوہ دمہ اور مایوسی سے بچاﺅ کی ادویات کے مضر اثرات کا نتیجہ بھی ہوسکتاہے تاہم اگر ہاتھوں کا کانپنا زیادہ دیر تک رہے تو یہ رعشہ کا عارضہ ہوسکتاہے جس کیلئے ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔ناخن کے رنگ گردے کی بیماری کوظاہر کرتے ہیں
بھارتی طبی ماہرین نے گردے کے پیچیدہ مرض میں مبتلا 100مریضوں پر تحقیق کی۔ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ 36فیصد مریضوں کے ناخنوں کا نچلا حصہ سفید جبکہ اوپر والا حصہ زردی مائل تھا۔یہ ناخن مخصوص ہارمونز کے زیادہ ارتکاز اور اینیمیا کی پرانی بیماری میں مبتلا ہونے کو ظاہر کرتے ہیں۔اس کے علاوہ وہ گردوں کے امراض میں بھی مبتلا ہوتے ہیں۔اگر ناخن سیاہی مائل ہیں تو یہ سیاہ رسولی (گومڑ)اور جلد کے سرطان کو ظاہر کرتے ہیں۔ہاتھ کی گرفت دل کی صحت کو ظاہر کرتی ہے
ہاتھ کی کمزور گرفت والے افراد میں دل کے دورے کا زیادہ خطرہ ہوتاہے اور اس عارضے کے باعث ان کے بچنے کے بہت محدود امکانات ہوتے ہیں۔17ممالک میں ایک لاکھ 40ہزار افراد پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق بلند فشار خون کے باعث موت کے منہ میں چلے جانے کی گرفت کے ذریعے سب سے بہترین پیش گوئی کی جاسکتی ہے۔طبی ماہرین نے دل کے عوارض سے بچنے کیلئے عمل تنفس کی ورزش کو ضروری قرار دیاہے



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…