بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

فٹنس کیلئے روزانہ ایک کپ کافی کا استعمال انتہائی مفید‘ تحقیق

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)آجکل کے مصروف ترین دور میں مناسب ورزش اور کھانے پینے کا خیال رکھنے کیلئے لوگوں کے پاس وقت کی کمی ہوتی ہے۔اکثر اوقات زیادہ دیر تک کام کرنے والے افراد کو موٹاپے کی شکایت ہوتی ہے۔علاوہ ازیں پورا دن بیٹھے رہ کر کام کرنے والے بیشتر افراد کو فٹنس کے حوالے سے شکایات رہتی ہیں۔محققین کی جانب سے حال ہی میں فٹنس کے مسائل سے متعلق ایک دلچسپ تحقیقاتی رپورٹ شیئر کی گئی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اپنی روز مرہ خوراک میں کیفین کی متناسب مقدار شامل کرلینے سے فٹنس سے متعلقہ مسائل سے بڑی حد تک چھٹکارہ حاصل کیاجا سکتا ہے۔انکا کہنا ہے کہ ہلکی پھلی ورزش کے ساتھ مناسب مقدار میں کیفین کا استعمال اس مسئلے سے نجات کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔برطانوی کینٹ یونیورسٹی کے پروفسر سیمیوئیل مارکورا کا کہنا ہے کہ ورزش جسمانی مشقت بیشتر لوگوں کے خیال میں بے حد مشکل عمل ہے جس سے وہ ہمیشہ جان چھڑانے کی کو شش کرتے نظر آتے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے لوگ جسمانی مشقت یا ورزش کی جگہ کچھ ایسا چاہتے جس میں انھیں ذیادہ محنت نہ ہی کرنا پڑے اور انکے مسائل بھی حل ہو جائیں۔وقت کی کمی اور انسانوں کی کاہلی کے باعث ماہرین طویل عرصے سے ایسی تحقیقات میں مصروف تھے جس سے لوگوں کو فٹ رہنے کیلئے زیادہ تک و دو نہ کرنی پڑے۔مارکورا کا کہنا ہے کہ اگر لوگ ہلکی پھلکی واک یا ورزش کے ساتھ مناسب مقدار میں کیفین یا سائیکو ایکٹیو ڈرگ جیسے میتھی لفینیڈیٹ یاموڈیفینل جیسی مصنوعات کا استعمال کریں تو ان کی فٹنس پرقرار رہ سکتی ہے۔واضح رہے کافی کے ایک کپ میں 95سے200ملی گرام تک کیفین پائی جاتی ہے جوماہرین کی رائے مطابق فٹ رہنے کیلئے بالکل مناسب مقدار ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…