جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

کینسر سے بچاﺅ کیسے ممکن ہے ؟ان ہدایات پر عمل کریں

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوز ڈیسک)کینسر ایسی بیماری ہے جو کسی کو بھی ہو سکتی ہے لیکن عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کے خطرات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔محققین کی رائے کے مطابق عام طور پر 50سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیںتاہم متناسب غذا اور صحت مند لائف سٹائل سے ان خطرات سے بڑی حدتک بچا جا سکتا ہے۔ماہرین صحت کی جانب سے چند تجاویز وضع کی گئی ہیں جن پر عمل کر کے بڑی حد تک کینسر جیسے موذی مرض کے خطرات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔محققین کی جانب سے پیش کی جانے والی حالیہ رپورٹ کے مطابق مناسب ورزش خواتین میں چھاتی اور بڑی آنت کے کینسر سے بچاﺅمیں مدد گار فراہم کرتی ہے۔علاوہ ازیں انکا کہنا ہے وزن میں اضافہ بھی بہت حد تک کینسر کے مرض کا موجب بنتا ہے۔پس بڑی عمر کے افراد اور خصوصا خواتین کو اپنے وزن کو مناسب رکھنے کی ہر ممکن کو شش کرنی چاہیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کا شکاربڑی عمر کے افراد کو بڑے غدود، لبلبہ ، بچے دانی، بڑی آنت اور بیضہ دانی کے کینسرمیں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔موٹاپے کا شکار خواتین میں چھاتی کے کینسرکے خطرات بھی عام خواتین کے مقابلے میں زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ اگر آپ زیادہ دیر تک بیٹھنے ، لیٹے رہنے اور ٹی وی دیکھنے کی عادت میں مبتلا ہیں تو کو شش کریں اس میں جلد تبدیلی لائیں۔اس کے ساتھ تمباکو نوشی سے جس حد تک ممکن ہو پرہیز کریں۔زیادہ سے زیادہ تازہ پھل اور سبزیوں کا استعمال یقینی بنائیں۔اگر چہ صبح کے وقت کی سورج کی روشنی بہت سی بیماریوں سے بچاتی ہے لیکن دوپہر کے بعد سورج کی روشنی میں زیادہ دیر تک نہ رہیں کیونکہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیںجلد کے سرطان کا موجب بنتی ہیں۔شراب نوشی کے استعمال سے منہ اور گلے کا کینسر ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔انکا کہنا ہے کہ اگر آپ کے جسم کے کسی بھی حصے میں کوئی نیا تل ،دانہ یا موہکہ وغیرہ بن جائے یا پہلے سے بنے ہوئے تل ، موہکے کا رنگ تبدیل ہونے لگے یا اس میں کسی قسم کی خارش یا تکلیف کا احساس ہو تو جتنی جلدی ممکن ہو اپنے معالج سے رابطہ قائم کریں ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…