لاہور (نیوزڈیسک) خالق حقیقی کا معجزہ، نیورو سرجری کے ماہرین بھی حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال میں 32سالہ مریض ضیاءاللہ اپنے چیک اپ کے لیے آو¿ٹ ڈور میں آیا تو نیورو سرجری یونٹ II کے ڈاکٹروں نے اسے نہ رکنے والے سر درد اور قے کے سبب سی ٹی انجیوگرافی تجویز کی۔ مذکورہ مریض نے ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی میں رابطہ کیا جہاں پر معمول کے مطابق سی ٹی انجیو گرافی جاری تھی کہ سکرین پر بار بار ”اللہ“ کا لفظ سامنے آگیا۔ جس پر معالجین حیران رہ گئے۔ شعبہ ریڈیالوجی کے چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر تنویر زبیری نے اس حوالے سے بتایا کہ خون کے نالیوں میں اکٹھے ہوجانے کے سبب یہ عمل سامنے آیا جو کسی معجزے سے کم نہیں۔ یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں نے بڑی تعداد میں جنرل ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کرکے عکس حاصل کرنے کی درخواست کی جس پر انہیں بتایا گیا کہ مذکورہ معجزہ کا عکس محفوظ کرلیا گیا ہے۔