تھرپارکر(نیوز ڈیسک)تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث بچوں کی موت کا سلسلہ نہ تھم سکا،آج بھی 4 بچے زندگی کی بازی ہار گئے،رواں ماہ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 72 ہوگئی۔سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث 3سالہ بچی جاں بحق ہو گئی،چھاچھرو کے گاوں شادی رند میں 6دن اور ایک ماہ کے دو بچے بھی انتقال کر گئے جبکہ سول اسپتال مٹھی سے کراچی منتقل کیا جانے والا ایک ماہ کا بچہ بھی جاں بحق ہو گیا۔سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے نتیجے میں زیر علاج بچوں کی تعداد52ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافے کے سبب موسمی امراض میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔