لاہور(نیوزڈیسک)کینسر کسی کو بھی ہو سکتا ہے مگر عموماََ یہ بیماری آپ پر بڑی عمر میں حملہ کرتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جن افراد کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے ان کو کینسر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ لیکن صحت مند زندگی کے چند آسان اصول اپنا کر آپ اس بیماری سے بچ سکتے ہیں۔تحقیق کہتی ہے کہ ورزش کرنے سے آپ کے جسم سے چھاتی اور بڑی اآنت کے کینسر ہونے کا خطرہ کافی کم ہو جاتا ہے۔اپنا وزن معتدل رکھنے کی کوشش کریں کیونکہ بھاری جسم کے لوگوں میں مثانے، بڑی آنت، لبلبے اور بچہ دانی کا کینسر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھاری جسامت کی عورتوں میں چھاتی کا کینسر ہونے کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ہر وقت بیٹھے رہنے کی عادت ترک کر دیں۔تمباکو بالکل بھی استعمال نا کریں۔غذا کو بھی معتدل رکھیں اور سبزیاں زیادہ استعمال کریں۔دھوپ میں کم سے کم نکلیں کیونکہ بالائے بنفشی کی شعائیں آپ کے لیے جلد کے کینسر کا خطرہ بن سکتی ہیں۔شراب نوشی سے پرہیز کریں کیونکہ شراب نوشی سے منہ کا، حلق کا اور جگر کا کینسر ہو سکتا ہے۔جسم پر نئے نکلنے والے موہکوں کو ایک بار ڈاکتر کو ضرور دکھائیں، خاص کر اگر وہ جسامت میں بڑے ہوں یا رنگ تبدیل کرتے ہوں۔