لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رات گئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ وزیراعلی شہباز شریف نے پی آئی سی میں زیر علاج مریضوں اور ان کے اہلخانہ سے طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا،مریضوں نے طبی سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہا رکیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ نے اسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے محسن لطیف کے والد کی بھی عیادت کی۔