تھر پارکر(نیوز ڈیسک)تھر پارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلابچوں کی اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے،سول اسپتال مٹھی میں مزید دو بچے انتقال کرگئے۔تھر میں معصوم بچوں کی اموات روز بروز سنگین صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے سول اسپتال مٹھی میں ایک نومولود بچہ اور 5 ماہ کی بچی دنیا سے رخصت ہوگئی۔رواں ماہ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 55 تک پہنچ چکی ہے،اس وقت سول اسپتال مٹھی میں55 بچے زیر علاج ہیں،جبکہ سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی کمی کا بھی سامنا ہے۔