منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سوائن فلو،وہی ہوا جس کا ڈرتھا،عوام میں کھلبلی مچ گئی

datetime 17  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)سوائن فلو،وہی ہوا جس کا ڈرتھا،خطرناک اعداد و شمار جاری،عوام میں کھلبلی مچ گئی، راولپنڈی میںسوائن فلو کی ایک اور مریضہ جان کی بازی ہار گئی ¾ جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی ،کیسز کی تعداد 99 تک جاپہنچی،سوائن فلو کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں کے بعد عوام میں کھلبلی مچ گئی ،لوگ اس خطرناک وائرس سے شدید خوفزدہ ہیں اورایک دوسرے سے اس کے پھیلنے کے اسباب اور اس سے بچنے کے طریقوں کے بارے میں پوچھتے رہے، تفصیلات کے مطابق وفاقی دالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میںسوائن فلو کی ایک اور مریضہ جان کی بازی ہار گئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔ راولپنڈی کے فوجی فاو¿نڈیشن ہسپتال میں زیر علاج سوائن فلو کی مریضہ یاسمین بی بی دم توڑ گئی ہے جس کے بعد صوبے میں اس مرض کے باعث زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں سوائن فلو کے رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 99 اور تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 52 تک جاپہنچی ہے۔راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے ڈینگی وارڈ کو سوائن کے مریضوں کے لئے مختص کردیا گیا ہے۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سوائن فلو میں مبتلا زیادہ تر مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں مرنے والی خاتون کو ٹیکسلا سے راولپنڈی علاج کےلئے لایا گیا اس سے قبل ہولی میں سوائن فلو جاں بحق ہونے والی خاتون کاتعلق چکوال سے تھا دیگر مرنے والے دو نوجوانوں کا تعلق راولپنڈی شہر سے تھا۔ایک جانب عوام میں شدید ترین خوف و ہراس پایاجاتا ہے دوسری جانب حکومت کے اقدامات کا زیادہ تر انحصار ”قدرت“ پر نظر آتاہے ڈی جی ہیلتھ نے مرض کے بارے میں ایسی بات کہہ دی جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،ڈی جی ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ دھوپ پڑنے سے سوائن فلو ختم ہو جائے گا۔دوسری جانب ماہرین صحت نے کہا ہے کہ سوائن فلو سے بچاﺅ کے لئے مختلف اقدامات اختیار کئے جائیں تو ہم سوائن فلو سے بچ سکتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق سوائن فلو کی علامات مندرجہ ذیل ہیں۔سوائن فلوسانس کی نالی میں خرابی کی بیماری ہے۔ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوکراس کے دفاعی نظام کو کم زورکردیتا ہے۔سوائن فلو حاملہ عورت، کم عمر بچوں، موٹے افراد اور سانس یا دل کی بیماری میں مبتلا مریضوں میں پھیلنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔اس جان لیوا بیماری میں مبتلا فرد کے چھینکنے اور کھانسنے سے کسی دوسرے انسان کو بھی یہ وائرس منتقل ہوسکتا ہے۔سوائن فلو میں مبتلا فرد کو بخار، کھانسی، گلے میں خراش، ناک بہنے کے علاوہ جسم میں درد، تھکاوٹ، سردی لگنے، قے اور چھینکنے کی شکایت ہوتی ہے۔ابتدائی علامات عام فلو اور بخار جیسی ہوتی ہیں جبکہ سوائن فلو کے شدید ہونے جانے پر جلد کا رنگ نیلا یا سرمئی ہوسکتا ہے جو آخرکارجان کا خطرہ ثابت ہوتی ہے۔ سوائن فلو سے بچنے کے لئے مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیں۔سوائن فلو کا شکارمریض جن میں مرض کی ابتدائی علامات ظاہر ہورہی ہوں انہیں ورزش کرنی چاہیے اورگہرے سانس لینا چاہیے۔ذہنی پریشانی اورتناو سے خود کو دور رکھنا چاہیے اورمریض و چاہیے کہ اپنی غذا میں میٹھے کا استعمال ترک کردے۔سوائن فلو کی شدت میں مریض کو زیادہ نیند لینی چاہیےاوروٹامنز کا تواتر سے استعمال اور زیادہ وقت دھوپ میں گزارنا مرض کی شدت میں کمی کرتا ہے۔سوائن فلو کا علاج اینٹی باوٹیکس بھی ہوتی ہیں تاہم اس سے بچنے کیلئے ویکسینیشن ہی واحد حل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…