راولپنڈی،لاہور(نیوزڈیسک+این این آئی)سوائن فلو سے ہلاکتیں جاری،ڈی جی ہیلتھ نے مرض کے بارے میں ایسی بات کہہ دی جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،کیاواقعی میں اس قوم کو صرف”دعا“ کی ہی ضرورت ہے،جس کے گھر میں اموات ہوئی ہیں تکلیف تو صرف وہ ہی جانتاہے جبکہ ڈی جی ہیلتھ نے انوکھا بیان دیا ہے کہ” دھوپ پڑنے سے سوائن فلو ختم ہو جائےگا“تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سوائن فلو سے متاثرہ مریضہ انتقال کر گئی ،پنجاب میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 13ہو گئی ۔بتایاگیا ہے کہ سوائن فلو سے متاثرہ مریضہ ٹیکسلا کی رہائشی تھی جسے علاج کی غرض سے راولپنڈی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ایک ماہ میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد 39جبکہ اموات 13ہو گئی ۔ڈی جی ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دو نئے مریضوں میں سیزنل فلو کی تصدیق ہوئی ہے جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے، صوبے میں سوائن فلو کا شکار مریضوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی ہے۔ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ دھوپ پڑنے سے سوائن فلو ختم ہو جائے گا۔