پیرس(نیوزڈیسک) فرانس میں درد کی ایک نئی دوا کے تجرباتی استعمال نے ایک شخص کے دماغ کو مردہ کر دیا ہے‘دوا ساز کمپنی کا اصرا ہے کہ اس نے تمام بین الاقوامی ضابطوں کو مدنظر رکھا تھا۔ اس واقعے کے بعد دوا کے تجربے کو روک دیا گیا ہے۔ تجربے میں کل 90لوگوں کو شامل کیا تھا۔ فرانسیسی وزیر صحت نے بتایا کہ شمال مغربی فرانس میں واقع حکومت سے منظور شدہ ایک نجی لیبارٹری میں بعض لوگوں پر بھنگ والی گولی کا آزمائشی استعمال کیا گیا ‘ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں زیر علاج 5سے 3مریضوں کے دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے‘ رپورٹس کے مطابق یہ دوا بھنگ سے بنی ہے اور وزیر صحت نے اسے مسترد کیا تھا۔ واضح رہے کہ کسی بھی دوا کی آزمائش کے 3مرحلے ہوتے ہیں اور ابتدا میں کم سے کم افراد کو اس کے لیے چنا جاتا ہے لیکن یہاں 90افراد کو اس تجربے کیلئے استعمال کیا گیا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں