جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سائنس دانوں نے موٹاپے کو پروسٹیٹ کینسر کی بڑی وجہ قرار دے دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) یوں تو موٹاپا کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے اور انسان کو کاہل اور سست بنا دیتا ہے جب کہ سائنس دان خبردار کر چکے ہیں کہ موٹاپا پوری دنیا میں کئی بیماریوں کی جڑ بن چکا ہے اور اب سائنسدان جانوروں اور انسانی خلیوں کی تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ موٹاپے کے باعث مردوں کو پروسٹیٹ کینسر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ فرانسیسی سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چکنے خلیے پروٹین خارج کرتے ہیں جس کے باعث چوہوں میں پروسٹیٹ کینسر تیزی سے پھیلتا ہے جب کہ انسانی چکنے خلیے بھی پروٹین خارج کرتے ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مردوں میں پروسٹیٹ کینسر موٹاپے کی وجہ سے ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے تاہم محققین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے والی ادویات مردوں میں اس کینسر کے پھیلاؤ سے قبل اسے روکنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی ادویات پہلے ہی تجرباتی طور پر دمہ جیسی بیماریوں کے لیے انسانوں پر استعمال کی جا رہی ہے۔ تحقیق کے مطابق برطانیہ میں 8 میں سے ایک مرد پروسٹیٹ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوتا ہے اور ہر سال 10 ہزار مرد پروسٹیٹ کینسر سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن اگر اس مرض کی تشخیص جلد کرلی جائے تو زندگی بچ جانے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس سے قبل کینسر کی بہت سے اقسام کے بارے میں کہا جاتا رہا ہے کہ یہ موٹاپے کی وجہ سے ہوتے ہیں جس میں چھاتی کا کینسر بھی شامل ہے لیکن اب پہلی بار تحقیق کے نتیجے میں موٹاپے کے باعث پروسٹیٹ کینسر ہونے کے واضح ثبوت سامنے آئے ہیں جس کا پتہ سب سے پہلے چوہوں پر تحقیق کے نتیجے میں سامنے آیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ موٹے چوہوں میں پروسٹیٹ سے باہر رسولی جلدی پھیلتی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…