جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانوی خاتون ایک گھنٹے میں 15 الٹیاں آنیوالے عجیب مرض کا شکار

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(نیوز ڈیسک) ذیابیطس میں مبتلا خاتون کئی ماہ سے ایک اور عجیب مرض کا شکار ہیں جس میں انہیں ایک گھنٹے میں 10 سے 15 مرتبہ الٹیاں آتی ہیں اور وہ زندگی کے معمولات ادا کرنے سے قاصر ہیں۔35 سالہ برطانوی خاتون شیری ڈوگان کو سائیکلک وومٹنگ سنڈروم ( سی وی ایس) لاحق ہے جو پیٹ کے درد اور ایک گھنٹے میں 15 مرتبہ قے کرتی ہیں۔ اس کے آثار ان پر ایک سال قبل نمودار ہونا شروع ہوئے تھے جو اب بڑھتے بڑھتے ایک روگ بن چکے ہیں اور شیری اپنے لیے انتہائی اذیت ناک قرار دیتے ہیں وہ مسلسل اس مرض سے لڑ رہی ہیں اور کئی بار زندگی ختم کرنے کے متعلق سوچ چکی ہیں۔شیری کا کہنا ہےکہ وہ خود کو مسلسل قیدی محسوس کرتی ہوں کیونکہ بار بار قے کی وجہ سے منہ کڑوا رہتا ہے اور پیٹ اور آنتوں میں ناقابلِ بیان کھنچاو¿ اور تکلیف رہتی ہے، قے کا تیسرا دورہ پڑنے کے بعد وہ ذیابیطسی کوما میں چلی جاتی ہیں اور کچھ دیر کے لیے اپاہج ہوجاتی ہیں جب کہ بار بار الٹی کرنے سے ان کے جسم میں پانی کی کمی برقرار رہتی ہے۔شیری کے مطابق انہیں اکثر صبح کے اوقات میں ان الٹیوں کا دورہ پڑتا ہے جو اگلے 48 گھنٹے اور کبھی کبھی 5 روز تک جاری رہتا ہے، اس دوران ا?واز، روشنی اور باتیں بھی ان پر قہر ڈھاتی ہیں جب کہ اس بیماری کے سبب ان کا وزن تیزی سے گررہا ہے اور اب تک وہ 10 بار اسپتال میں داخل ہوچکی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق سی وی ایس کا مرض جذباتی تناو¿، فلو، سائی نس انفیکشن، چاکلیٹ اور پنیر کی الرجی سے ہوسکتا ہے اور ساتھ ہی نیند کی کمی اور حرکت کرنے سے لاحق ہونے والی بے چینی بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہے



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…