منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بے چین رہنے والے افراد کی چھٹی حس تیز ہوتی ہے،ماہرین

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ بے چین افراد کی چھٹی حس تیز ہوتی ہے اور یہ عادت آپ کی زندگی کو بچا بھی سکتی ہے۔ فرانسیسی محققین کی ایک نئی تحقیق کے مطابق پریشان رہنے والے لوگوں کی چھٹی حس عام لوگوں سے زیادہ تیز ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ دماغ خاص طور پر فکر مند لوگوں میں خطرات کو ترجیح دیتا ہے جس سے یہ لوگ نہ صرف سماجی خطرات کا پیشگی ادراک رکھتے ہیں بلکہ خوف کی حالت میں فوری طور پر جسمانی کارروائی کرنے کے قابل بھی ہوتے ہیں۔تحقیق سے چھٹی حس کی ظاہری وضاحت بھی ملتی ہے جس میں پہلی بار سائنس دانوں نے دماغ کے ایک مخصوص حصے کو چھٹی حس یا الہام کہا ہے۔ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ انسان کے دماغ کا یہ حصہ کسی پیشگی خطرے پر خود کار طریقے سے 200 ملی سکینڈز کے اندر اندر ردعمل ظاہر کرتا ہے تاہم پریشان افراد ان خطروں اور منفی جذبات کے لیے زیادہ حساسیت ظاہر کرتے ہیں۔فرنچ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ سے تعلق رکھنے والی تحقیقی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر مروہ ال زین اور ان کے ساتھی تحقیق کاروں نے مطالعے کے لیے 24 رضا کاروں کے دماغ کی سرگرمیوں کے فرق کی نگرانی کی اور ان سے لوگوں کی ڈیجیٹل تصاویر میں خوف یا غصے کی حالت کو پہچاننے کے لیے کہا گیا۔نتائج سے ظاہر ہوا کہ بے چینی خطرے کے سگنلز کو دماغ کے ایک حصے موٹرکارٹیکس تک تیزی سے پہنچاتی ہے جو منصوبہ بندی، کنٹرول اور سزا کے لیے ذمہ دار ہے۔لہذا پریشان افراد جب خوف محسوس کرتے ہیں تو وہ دماغ میں جسمانی کارروائی کے لیے ذمہ دار دماغ کے حصے کا استعمال کرتے ہوئے خطرے پر عملدرآمد کرتے ہیں۔اس مطالعے میں تحقیق کار یہ شناخت کرنے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں کہ انسان کب دوسرے شخص کے غصے سے خطرہ محسوس کرتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…