ملتان(نیوزڈیسک)پنجاب میں خطرناک بین الاقوامی وائرس پھیلنے لگا،لاہوراورملتان میں دوخواتین جاںبحق،سات افرادمتاثر،ملتان میں سوائن فلو نے ایک اور خاتون کی جان لے لی۔ مزید سات افراد میں وائرس کی تصدیق بھی ہو گئی۔ ای ڈی او ہیلتھ نے ویکسئین نہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔ لاہور میں بھی موذی وائرس کی شکار خاتون دم توڑ گئی۔ مظفر گڑھ کی شہناز کو چند روز قبل نشتر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جو ا?ئسولیشن وارڈ میں دم توڑ گئی چند روز قبل ملتان ہی میں سعدیہ اور انیقہ بھی موذی مرض کے باعث موت کے منہ میں جا چکی ہیں۔ نشتر اسپتال میں مزید سات افراد میں وائرس کی تصدیق بھی ہو گئی ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد اٹھارہ تک جا پہنچی ہے۔ ای ڈی او ہیلتھ کے مطابق ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے وائرس کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ادھر لاہور کے نجی اسپتال میں بھی سوائن فلو کی مریضہ دم توڑ گئی۔ شہر میں مزید بارہ کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔