کراچی(نیوز ڈیسک)آلو ایک ایسی سبزی ہے جو ہر ایک کو ہی پسند ہوتی ہے تاہم اگر آپ اس کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ ذیابیطس کا مرض آپ کو دبوچ سکتا ہے۔یہ انتباہ جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔اوساکا سینٹر فار کینسر کارڈیووسکولر ڈیزیز پریوینٹیشن کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آلوں کا بہت زیادہ استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔تحقیق کے مطابق ہفتے میں سات یا اس سے زائد مرتبہ آلوں کو غذا میں استعمال کرنا ذیابیطس کا خطرہ 33 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔یہاں تک کہ دو سے چار مرتبہ بھی ان کے استعمال سے یہ خطرہ سات فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق آلوں کے چپس یا فرنچ فرائز ہی ذیابیطس کا خطرہ بڑھانے میں سب سے آگے ہیں۔محققین کے مطابق ہفتے میں تین بار آلوں کی جگہ چاول، گندم یا مکئی کو متبادل کے طور پر استعمال کرنا ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 12 فیصد تک کم کردیتا ہے۔محققین کے مطابق آلوں کو صحت بخش غذانہیں سمجھنا چاہئے بلکہ ان کا محتاط استعمال ہی زیادہ بہتر حکمت عملی ہے۔ان کے مطابق آلوں میں نشاستہ بہت زیادہ ہوتا ہے جبکہ فائبر، وٹامنز، منرلز اور دیگر اجزاکم ہوتے ہیں جس کے باعث یہ ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔
آلوﺅں کا زیادہ استعمال ذیابیطس کا خطرہ بڑھانے کا باعث
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں















































