جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

2015ءمیں بھی پنجاب کے محکمہ صحت کی حالت نہ بدلی

datetime 31  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)2015ءختم ہو نے کو آ گیا مگر محکمہ صحت پنجاب کی حالت ذرا نہ بدلی،لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کی وہی پرانی حالت زارہے۔نمونیا اورخناق کی بیماریوں نے کئی گھروں کے چراغ گل کر دیےتو ڈینگی کا خطرہ بھی بدستور سر پر سوار ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے اس سال بھی صحت کی بہتر سہولتوں کے دعوے کیے تھے مگر ڈھاک کے وہی تین پات،سارے دھرے کے دھرے رہ گئے،سرکاری اسپتالوں کی حالت زار نہ بدلی۔مفت ادویات کا ملنا تو درکنار، علاج میں بھی قدم قدم پر مشکلات، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز اپنےسروس ا سٹرکچر کیلئے سارا سال سڑکوں پر رہے، سرکاری اسپتالوں کی روایتی خستہ حالی، عمارتوں کے اندر ناقص صفائی تو پانی کی ٹنکیاں بھی بیماریاں پھیلانے کا سبب بنی ہوئیں۔ڈینگی مچھر کے ہاتھوں 4ہزار افراد اسپتالوں میں جا پہنچے،7 کو اجل نے آن لیا،خناق اور نمونیا کی بیماریوں نے بھی ویکسینیٹرز اور ای پی آئی پروگرام کا پول کھول ڈالا،50 سے زائدافراد کوموت کی وادی میں دھکیل دیا۔صوبے کے حکمران بھی محکمے پر برس پڑے،محکمہ صحت پنجاب صورت حال میں کسی بہتری کے لیےصوبے میں درجن کے قریب سرکاری اسپتالوں کو پرائیویٹائز کرنےکا سوچ رہا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…