جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

انسانی تھوک کے ٹیسٹ سے موت کا پتہ لگایا جا سکتا ہے ،ماہرین

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ماہرین نے دعویٰ کیا ہے انسان کا تھوک اس بات کا تعین کرسکتا ہے کہ وہ موت کے کتنا قریب پہنچ چکا ہے۔ماہرین نے اس ٹیسٹ کے لیے 19 سال کے طویل عرصے تک سیکڑوں افراد کے تھوک پر تحقیق کی جس سے معلوم ہوا کہ جوں ہی کوئی شخص موت کے قریب پہنچتا ہے اس کے لعاب میں امیونوگلوبن اے کی سطح کم ہوجاتی ہے جو ایک خاص اینٹی باڈیز ہوتی ہیں جو خون کے سفید خلیات سے خارج ہوتی ہیں۔ محققین کے مطابق اینٹی باڈیزکو تھوک میں باآسانی شناخت کرکے اسے موت کی نشانی کے طور پراستعمال کیا جاسکتاہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ امیونوگلوبن کی شرح پر نظر رکھ کر کسی شخص کے مکمل صحت مند یا بیمار ہونے کے متعلق بھی رائے دی جاسکتی ہے۔یونیورسٹی آف برمنگھم کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق بہت سی صحت دشمن سرگرمیوں سے امینوگلوبن کی شرح کم ہوتی ہے جن میں ذہنی تناو¿، ورزش، شراب اور سگریٹ نوشی وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کم ہوتی ہوئی مقدار سے یہ نوٹ کیا جاسکتا ہے کہ کوئی شخص کونسی مضرِ صحت عادات کا شکار ہے جب کہ اگر لعاب میں اس کی شرح بہت گرجاتی ہے تو ہم حفاظتی تدابیر بھی اختیار کرسکتے ہیں۔دوسری جانب سائنس دانوں کی ٹیم نے حالیہ برسوں میں تھوک کے ٹیسٹ کے ذریعے دماغی امراض اور کئی طرح کے کینسر کا قبل ازوقت پتا لگانے کا کام بھی کیا ہے لیکن اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…