جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

خشکی سمیت صحت کے دیگر مسائل کا سب سے آسان اورسستا علاج

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خشکی آج کل کا سب سے زیادہ عام مسئلہ ہے جس کا ہر تین میں سے ایک شخص کو سامناہے۔ہم خشکی سے چھٹکارے کیلئے ہر تین میں سے ایک ممکنہ طریقہ اپناتے ہیں لیکن پیسے خرچ کرنے کے باوجود کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔اب ہم آپ کو تمام علاج سے ہٹ کر آسان اور سب سے بہترین نسخہ تجویز کرتے ہیں۔نیم خشکی کے خطر ے سے مو¿ثر طریقے سے نمٹنے کیلئے میں ہر اول علاج کا کام کرتاہے۔نیم طبی خصوصیات کی وجہ سے بھی شہرت رکھتاہے۔اس لیے اس کا علاج ہومیو پیتھی ادویات اور بیکٹیریا کے خلاف مدافعت میں بھی ہوتاہے۔نیم صحت کے بیرونی و اندرونی مسائل جیسا کہ ذیابیطس ، جلد کی الرجی ، جلد کے مسائل ، خشکی ، خارش ،خشک کھوپڑی اور کیل مہاسوں کو بھی دور کرنے کا بھی خاطر خواہ علاج ہے۔
اس کے علاوہ خون کو صاف کرنے ،جلد اور بالوں کی دیکھ بھال کی طبی ادویات میں بھی استعمال ہوتاہے۔
یہ سوجن ،بیکٹیریا اور فنجائی کے خلاف مدافعت کی خصوصیات کا حامل ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم آپ کو پرانی خشکی کو نیم کے ذریعے بھگانے کے طریقے بتائیں گے۔
نیم ، دہی اور میتھی
میتھی بالوں کی چمک اور خوبصورتی کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔نیم اور میتھی کے بیج اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے حامل ہیں اور دہی بہترین ہیئر کنڈیشنرکے طورپر کام کرتاہے۔دہی ، نیم کے پتوں اور میتھی کے بیجوں کا برابر مقدار میں پیسٹ بنالیں۔ یہ پیسٹ بالوں پر لگانے کے ایک گھنٹے بعد دھولیں۔
نیم اور ناریل کا تیل
نیم کا تیل بالوں کی چمک اورخوبصورتی کو برقرار رکھنے اور خشکی دور کرنے کا حیرت انگیز علاج ہے۔یہ کھوپڑ ی کو بھی لمبے عرصے تک تروتازہ رکھتاہے۔نیم اور ناریل کا ایک تہائی تیل بالترتیب مکس کرلیں۔اس مکسچر کو کھوپڑی پر لگا کر مساج کرلیں اور 20منٹ کے بعد سر دھودیں۔
نیم کا پانی
نیم کا پانی مو¿ثر اور خشکی بھگانے کا سب سے مو¿ثر ذریعہ تصور کیا جاتاہے۔پانی ابال لیں اور نیم کے تقریباً 40پتے اس میں شامل کرلیں اورساری رات ان کو پڑا رہنے دیں۔ اگلی صبح اس اس پانی سے سر دھولیں۔یہ خشکی کے باعث ہونے والی خارش کو بھگانے کا سب سے بہترین علاج ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…