جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

عوام کی روزہ مرہ استعمال کی اہم چیزپرپابندی لگانے کی سفارش

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلیوں کے اجلاس میں آئی سی ٹی کی حدود میں شاپنگ بیگ پر مکمل پابندی کی سفارش کر دی گئی جبکہ کمیٹی اجلاس میں سینیٹرز مشاہد حسین سیدکا تحفظ پاکستان ماحولیاتی ترمیمی بل 2015متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر یوسف بادینی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو روکنے ،آبی ذخائر میں تیزی سے خاتمے اورڈیموں میں مٹی جمنے کے معاملات پر خصوصی توجہ دی جائے.جنگلات کی بڑھتی ہوئی کٹائی سے ماحولیات پر اثرات بڑھ رہے ہیں۔ ایل پی جی سلنڈروں پر سبسڈی دینی چاہئے اور ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے آگاہی کےلئے پی ٹی وی پر مہم کا آغاز کیا جائے۔کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے آگا ہ کیا کہ پیرس کانفرنس میں پاکستان کی طرف سے موسمیاتی تبدیلیوں کے معاملات میں آگا ہ کیا گیا اور کانفرنس میں بتایا گیا کہ پاکستان نے ایک سٹڈ ی کمیشن قائم کر دیا ہے جو طے کرے گا کہ کس سال میں کتنی گرین ہاﺅس گیس بننی ہے اور اس کے اخراج کو کس طرح کم کرنا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کی وجہ سے ترقی پزیر ممالک گرین ہاﺅس گیسز سے متاثر ہیں ان کا خاتمہ سب کی ذمہ داری ہے۔کانفرنس میں سالانہ سیلاب اور دوسری قدرتی آفات کیوجہ سے ہونے والے نقصانات اور قربانیوں سے بھی آگاہ کیا ۔پاکستان دنیا میں دسویں متاثرہ ملک سے آٹھویں نمبر پر آگیا ہے۔سیلاب، گلیشیر پگھلنے اور سمندر کی سطح کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔وزیر اعظم نے جنگلات کا رقبہ بڑھانے کا حکم دیا ہے صوبوں سے مشاورت جاری ہے قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی کی کابینہ سے منظوری کے بعد عمل شروع ہوجائے گا ۔سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا کہ گدون اما زئی کے علاقے میں جنگلات کے رقبہ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے حکومت سستے متبادل کا بندوبست کرے اور کہا کہ کولڈ ڈرنکس کمپنیوں کو پلاسٹک بوتلوں پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔سینیٹر ثمینہ عابد نے کہا کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ ،آئی نائن میں فیکٹریوں اور گھروں میں پلاسٹک بیگ بن رہے ہیں۔،فروخت اورتیاری پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔ای پی اے کے ڈائریکٹر ضیاءالاسلام نے آگاہ کیا کہ چار پارٹیوں کو رجسٹریشن دی ہے مینیوفیکچرنگ کا سامان دوسرے صوبوں سے آتا ہے اور پلاسٹک بوتلوں ،پلاسٹک بیگوں میں استعمال ہونے والا میٹیریل جتنا برآمد ہوتا ہے اتنا ہی درآمد بھی ہوتا ہے۔ہمیں ایک بڑی تجارت کا بھی خیا ل کرنا ہے جس پر چیئرمیں کمیٹی نے کہا کہ دارالحکومت کو پلاسٹک فری ایریا بنایا جانا چاہئے۔وفاقی وزیر زاہد حامد نے آگاہ کیا کہ ہر یونیورسٹی میں ماحولیات اور موسمیات کا مضمون نصاب میں شامل کر لیا گیا ہے۔سیکرٹری وزارت عارف خان نے بتایاکہ چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کو چار سے چھ بار خطوط لکھے ہیں دو صوبے نصاب بنا چکے ہیں،بیکن سٹی ،روٹس سکول کو لکھا جواب نہیں آیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ان سکولوں کے بچوں کے گھروں میں لکڑی نہیں جلتی سرکاری سکولوں میں آگاہی کی ضرورت ہے۔کمیٹی اجلاس میں سینیٹرز مشاہد حسین سیدکا تحفظ پاکستان ماحولیاتی ترمیمی بل 2015متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔کمیٹی اجلاس میں سینیٹرز ستارہ ایاز ،ثمینہ عابد ،گل بشرہ کے علاوہ وفاقی وزیر زاہد حامد ،سیکرٹری وزارت عارف خان کے علاوہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…