پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیرا علیٰ پرویز خٹک نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تمام اسپتالوں کو خودمختار بنایا جارہا ہے۔ اگلے مرحلے میں تمام سرکاری کالجوں کو بھی خود مختاری دی جائے گی۔ جدید دور کے تقاضوں سے ہم ا?ہنگ کرنے کے لئے نوجوانوں کو بہترین تعلیم دیں گے۔خیبرپختونخوا کے سرکاری تعلیمی اداروں کے پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ ترقی کی دوڑ میں دیگر اقوام کا مقابلہ کرنے کے لئے بچوں کو تعلیم دینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور تعلیم کو یہاں سیاسی اور ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا گیا۔اچھے لوگوں کو آگے آنے نہیں دیا جاتا۔چاپلوس اور خوشامدی لوگ آگے ہوتے رہے ہیں۔جس کی وجہ سے ادارے بگڑ چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف کالجوں کو 50 گاڑیوں کی چابیاں آج دے رہے ہیں۔101 گاڑیوں کی چابیاں اگلے سال مختلف کالجوں کو دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسپتالوں کے بعد سرکاری کالجوں کو بھی خود مختاری دی جائے گی۔ اورکالجوں سے سیاسی مداخلت ختم کرنے کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔