اسلام آباد(نیوزڈیسک) دانتوں کی مضبوطی کے استعمال ہونے والے کیمیکل فلورائیڈ کے مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانیہ میں گزشتہ 40 سال سے پینے کے پانی میں فلورائیڈ ملایا جا رہا ہے تاکہ دانت بہتر رہیں تاہم اب طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ فلورائیڈ کا استعمال انتہائی خطرناک ہے کیونکہ اس سے ہڈیوں، مثانے کا کینسر اور بچوں کا آئی کیو لیول کم ہوسکتا ہے۔ امریکہ میں رواں سال پانی میں فلورائیڈ کے لیول کو کم کردیا گیا ہے۔ محقق پروفیسر پیکہام کا کہنا ہے کہ فلورائیڈ دانتوں کی بہتری کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے مگر اس حوالے سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔