ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چند ایسے طریقے جن سے آپ سرکے درد سے چھٹکارا پا سکتے ہیں

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سر کا درد ایک عام سی بیماری ہے لیکن کبھی کبھی یہ بیماری شدت اختیارکرکے مائیگرین کی شکل اختیار کرلیتی ہے جو انتہائی خطرناک ہے اس لیے معمولی سر درد کا علاج بھی ضروری ہے جب کہ سردرد کو دورکرنے کےلیے ہمیشہ گولیاں کھانے کی بجائے ایسے طریقے اختیار کیے جائیں جو درد سے نجات بھی دیں اورسائیڈ ایفکٹس سے بھی بچائیں۔مہنگی دوائیں مت خریدیں: عام طور پر لوگ سر درد کا آسان حل گولیاں کھانے میں سمجھتے ہیں لیکن یہ انتہائی نقصان دہ ہے اس عادت کو فوری چھوڑ دینا چاہیے۔ سردرد کی گولیوں میں کیفین اور کوڈین موجود ہوتے ہیں جو سائیڈ ایفکٹس کا باعث بن سکتے ہیں۔سیدھا ہوکربیٹھ جائیں: جب انسان سی شکل میں کرسی پر بیٹھتا ہے تو اس سے گردن کے پٹھے کھچتے ہیں جو سردرد کا باعث بن جاتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ کام کے دوران کرسی پر اس طرح بیٹھیں کہ آپ کے پاو¿ں فرش پر فیلٹ ہوں، کمرکا نچلہ حصہ اور گھٹنے سیدھے ہوں اور سامنے کی طرف دیکھیں اس سے سر کا درد کم ہوجائے گا۔سینڈوچ کھانے سے پرہیز کریں: سینڈوچز میں ٹائرامائن او نائٹریٹس موجود ہوتا ہے جو دماغ کی جانب دوران خون کو بڑھا دیتا ہے اور سر درد کا باعث بن جاتا ہے، ٹائرامائن ایسی غذاو¿ں میں بھی پایا جاتا ہے جنہیں محفوط کیا جاتا ہے، مثلاً اچار، بھونی ہوئی اشیا اور خمیر کی گئی اشیا جب کہ چیز، چاکلیٹ، پائن ایپل اور کیلوں میں بھی ٹائرامائن پایا جاتا ہے۔خشک میوے اور بیج: ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک پھل اور دیگر بیجوں میں میگنیشیم موجود ہوتا ہے جو ہمارے پٹھوں کو ا?رام دیتا ہے جب کہ دماغ کی جانب خون کے دورانیے کے لیول کو کم کرتا اور شوگرمیں کمی لاتا ہے۔ جن لوگوں میں میگنیشم کی کمی ہوجاتی ہے وہ لوگ شدید سر درد کا شکار رہتے ہیں۔ تازہ سبزیوں، ٹماٹر دالوں، مٹر اور دیگر بیجوں میں بھی میگنیشم بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ایئرفریشنر اور دیگر خوشبوو¿ں کا استعمال کم کردیں: کئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پرفیوم، ا?فٹر شیو، زیادہ خوشبووالے صابن اور ایئر فریشنرز میں ایسا کیمیکل موجود ہوتا ہے جو ہمارے نرو سیل کو سرگرم کردیتا ہے جو دماغ کوسگنلز بھیجتا ہے جب کہ کچھ لوگوں میں یہ سگنلز بہت مضبوط ہوتے ہیں جو سر درد کا باعث بن جاتے ہیں اس لیے ایئر فریشنر کی جگہ اپنی کمرے کی کھڑکی کھول کر تازہ ہوا سے کمرے کو مہکائیں۔ہر 20 منٹ بعد 20 فٹ دور دیکھیں: جب ا?پ کمپیوٹر اسکرین پر کام کرتے کرتے تھکاوٹ محسوس کریں اور سر میں درد ہونے لگے تو ہر 20 منٹ بعد 20 فٹ دور کسی جگہ پر خود کو فوکس کریں سر میں درد کم ہونے لگے گا۔پانی کا زیادہ استعمال کریں: سردرد کے دوران بڑا پانی کا گلاس پیئیں اور دس منٹ تک انتظار کریں اور اس دوران اپنی گردن اور ماتھے کو پانچ منٹ تک مسلیں ا?پ کو جلد درد میں کمی محسوس ہوگی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…