کراچی(ویب ڈیسک)ڈی ایچ اے نے انڈس اسپتال کے اشتراک سے رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس ضمن میں ڈی ایچ اے کے ہیڈ آفس میں انڈس اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے نے ایک کیمپ قائم کیا جہاں ڈی ایچ اے کے آفیسرز اور اسٹاف کے ارکان نے کثیر تعداد میں خون کے عطیات دئیے۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیر زبیر احمد نے سب سے پہلے اپنا خون دیکر ایک مثال قائم کی۔ یہ کیمپ اپنی نوعیت کا پہلی فعال اور جدید ترین بلڈ ڈونیشن سہولت ہے۔ ایڈمنسٹریٹر نے انڈس اسپتال کی جدید میڈیکل خطوط اور ٹیکنالوجی پر مبنی بلڈ ڈونیشن کیمپ قائم کرنے کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ ڈی ایچ اے صحتمندانہ اور معاشرے کی بھلائی کے لئے جانے والی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔