ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ورزش سردی اور انفیکشن کے اثرات کم کردیتی ہے

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیو¿ل(ویب ڈیسک) ایک نئی اسٹڈی کے مطابق ورزش کرنے سے سخت سردی اور دوسرے انفیکشن کے اثرات کم ہوجاتے ہیں کیونکہ ورک آوٹ کی پابندی کرنے سے جسم کا داخلی مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے۔چوزون یونیورسٹی گوانگجو جنوبی کوریا کے سائنسدانوں کی کی ہوئی یہ اسٹڈی پچھلے ماہ سائنٹفک رپورٹس میں شائع ہوئی ہے۔ اسٹڈی کے دوران کچھ چوہوں کو پانی میں ڈال کر ان سے زبردستی تیراکی کرائی گئی اور کچھ کو خشکی میں رکھا گیا۔ پھر دونوں قسم کے چوہوں میں ایسے جراثیم داخل کیے گئے جو اسکن انفیکشن اور نمونیے سے ملتی جلتی پھیپھڑے کی بیماری پیدا کرتے ہیں۔ جس کے بعد سائنسدانوں کو پتہ چلا کہ پانی میں مشقت کرنے والے چوہوں نے “ان فلیمیشن” کی بدولت بیماری کا مقابلہ کیا۔ جبکہ خشکی میں رہنے والے چوہے شدید بیمار پڑ گئے۔اسٹڈی کے نگراں ڈاکٹر پارک کا کہنا ہے کہ انسانوں پر اثرات چوہوں سے مختلف نہیں ہونگے۔ اس بات پر ہمارا یقین اور پختہ ہوگیا ہے کہ لمبے عرصے تک ورزش کرنے سے ہمارے جسم کا مدافعتی نظام خاص طور پر موسمی بیماریوں جیسے کولڈ اور فلو کے خلاف لڑنے کے لیے زیادہ مضبوط ہوجاتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…