واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ درد شقیہ کی وجہ آکسیجن کی پروسیسنگ کی وجہ سے بننے والے آزاد مالیکیولز ہیں جو سر کی جلد میں موجود ہوتے ہیں۔آزاد ریڈیکلز جسم میں آکسیڈیٹو سٹریس پیدا کرتے ہیں جس کے لیول میں کمی سے آزاد ریڈیکلز بڑی تعداد میں بننا شروع ہو جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی اور ہوا کی آلودگی دونوں ہی دماغ کو متاثر کرتی ہیں جبکہ تمام طرح کے سر درد کی وجہ آکسیڈیٹو سٹرس ہوتا ہے اور متی اور سر درد بھی درد شقیہ کی ہی علامات ہیں۔ آزاد ریڈیکلز کینسر کی بھی وجہ ہے اور انہیں کی وجہ سے انسان بوڑھاہوتا ہے۔ ماہرین کی تحقیق کے مطابق سر درد کو روکنے یا ختم کرنے کے لیے اینٹی آکسیڈینٹ سپلیمنٹس جو آزاد ریڈیکلز کو روکتے ہیں کھانے چاہیے۔ ایک اندازے کے مطابق 10 میں سے ایک شخص درد شقیہ کا شکار ہے جو کچھ گھنٹوں رہتا ہے اور کبھی کبھی اتنا شدید ہوتا ہے کہ مریض اپناکام نہیں کر پاتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے سر درد ہوتا ہے مگر ایسا نہیں ہے البتہ مٹھا کھانے کی شدیدخواہش سر درد کی ایک علامت ہو تی ہے۔