لندن(نیوزڈیسک)ماہرین بصارت کا کہنا ہے کہ آنکھوں کے خشک ہو جانے کی بیماری جو عموما کمپیوٹر کے سامنے زیادہ وقت گزارنے کی وجہ سے ہوتی ہے کا علاج مچھلی کے تیل سے ممکن ہے۔ آنکھوں کا خشک ہو جانا کو کمپیوٹر ویڑن سنڑوم یا ڈیجیٹل آئی سٹرین کہتے ہیں جوزیادہ دیر تک کمپیوٹر، ٹیبلٹس یا موبائل فونز کے سامنے وقت گزارنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس بیماری کی علامت آنکھ کا خشک ہو جانا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا رہتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو افراد زیادہ وقت کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں ان کے آنسو?ں میں ایک انفلامنٹری مرکب انٹرلیوکین ہوتا ہے۔یہ انفلامیٹری مرکب سے ہونے والی سوجن ٹیئر گلینڈ کو متاثر کرتی ہے۔ ماہرین نے 150 خواتین ورکرز جو انفلامیشن کا شکار تھی کو آنکھوں میں چند ماہ تک اومیگا3 سپلیمنٹ استعمال کرنے کو کہا۔اومیگا3 کے استعمال سے ان کی آنکھوں کی بیماری کی علامات کسی حد تک کم ہو گئی۔ اومیگا 3 مچھلی کے تیل میں پایا جانے والے مرکب ہے جس کے اینٹی انفلامنٹری اثرات ہونے کے ساتھ ساتھ اینٹی ڈپریشن حصوصیت کا حامل ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں