منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم سرکاری ہسپتال میں ”مردوں “پرلاکھوں خرچ کاانکشاف

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز کے مردہ خانے میں لاوارث لاشوں پر لاکھوں روپے خرچ ہونے لگے ، سالوں سے پڑی لاشیں دفن نہ کرنے پر سرد خانے میں مزید لاشوں کی گنجائش نہ ہونے سے انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2012ء میں بہارہ کہو سے ملنے والے دہشتگرد کی لاش اب تک سرد خانے میں موجود ہے 2014ء ایف ایٹ کچہری خود کش دھماکے کے حملہ آور کی لاش بھی تاحال موجود ہے 2015ء میں امام بارگاہ قصر سکینہ دھماکہ کے خود کش حملہ آرو سمیت لاوراث لاشیں پمز کے سرد خانے میں ہیں مزید لاشیں رکھنا مشکل ہوگیا ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق لاشیں منفی 20سینٹی گریڈ میں رکھنے سے ماہانہ لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں ۔ اس سلسلے میں جب آن لائن نے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی (پمز ) کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ پمز میں لاشیں پڑی ہیں اور بڑا عرصہ گزر چکا ہے لیکن پولیس نے امانتاً رکھی گئی لاشوں کو دفنانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا جس وقت پولیس چاہے ان کو لے جاسکتی ہے البتہ مردہ خانوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے مزید 50 مردہ خانے پمز میں بنانا چاہتے ہیں جس کے لئے پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…