ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ، تپ دق کے علاج کی حکمت عملی زیر غور

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جنوبی افریقہ میں تپ دق کے بڑھتے ہوئے مرض کی روک تھام کے لائحہ عمل کے لئے دنیا بھر کے ماہرین طب اس ہفتے کیپ ٹاو¿ن میں اکٹھے ہو رہے ہیں۔دپ دق کا یہ مرض افریقہ کے اس ملک میں ایچ آئی وی سے کہیں زیادہ عام ہے جس کا وائرس ایڈز کے مرض کی وجہ بھی بنتا ہے۔ تاہم، حالیہ تحقیق کے نتائج میں ایسے مریضوں کے لئے خوشخبری بھی موجود ہے۔جوہانسبرگ سے وائس آف امریکہ کی انیتا پاول کی رپورٹ کے مطابق، کیپ ٹاو¿ن میں پھیپھڑوں کی صحت سے متعلق سالانہ کانفرنس میں دنیا بھر کے محقیقن نے بدھ کو بچوں کے لئے دوستانہ علاج کے نئے طریقہ کار کا اعلان کیا۔نئے علاج سے دنیا بھر میں 10 لاکھ بچوں کو فائدہ پہنچے گا اور ان میں امید پیدا ہوگی کہ وہ سنجیدگی سے اس مرض کا مقابلہ کرسکیں، جو کہ عموماً جان لیوا مرض مانا جاتا ہے۔نئے علاج کا طریقہ ڈبلو ایچ او اور امریکی ایجنسی جیسے بین الاقوامی ایڈ گروپ کے تعاون سے ایجاد کیا گیا ہے تپ دق ایک ایسا مرض ہے جو معاشی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے اور اس کا براہ راست تعلق غربت سے ہے۔ ایسے لوگ ہی اس مرض کا شکار ہوتے ہیں جنھیں بہتر خوراک میسر نہ ہو۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق، سانس کی بیماریاں دنیا میں اموات کی ایک بڑی وجہ رہے گی، حالانکہ یہ تمام امراض قابل علاج ہیں۔ ڈبلو ایچ او کا کہنا ہے کہ تپ دق سے گزشتہ برس 15 لاکھ لوگ ہلاک ہوئے جن میں ایک لاکھ 40 ہزار بچے شامل تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…