اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سردیوں میں ہاتھ پاو¿ں ٹھنڈے پڑجانا عام بات ہے۔ عموماً لوگ اس کیفیت کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ بعض لوگوں کو یہ شکایت نہ صرف سردیوں بلکہ ہر موسم میں ہی رہتی ہے۔ ہاتھ پاو¿ں کا ٹھنڈا ہونا جسم کا مجموعی طور پر درجہ حرارت کنٹرول کرنے کا ایک طریقہ بھی ہو سکتا ہے۔ اگر ہاتھ اور پاو¿ں مستقل ٹھنڈے رہیں اور ان کا رنگ تبدیل ہونے لگے تو یہ کسی مرض کی علامت ہو سکتی ہے۔ اگر زیادہ عرصے تک ہاتھ پاو¿ں ٹھنڈے رہنے لگیں تو ان میں درد رہو جاتاہے۔ عام طور پرطویل عرصے تک ٹھنڈے رہنے کے بعد ہاتھ پاو¿ں کارنگ سفید ، نیلااور سرخ پڑنے لگتا ہے۔ اس کی ایک بنیادی وجہ خون کی روانی میں پیدا ہونے والی کسی قسم کی خرابی ہوتی ہے۔
اس کیفیت کی وجوہات اوراس سے بچاو¿ کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں:
وجوہات
*ہاتھ پاو¿ں کا ٹھنڈا پڑنا ایک جلدی بیماری کی علامات بھی ہوسکتی ہے جسے فروسٹ بائیٹ کہتے ہیں۔ یہ بیماری عام طور پر شدید ٹھنڈے علاقوں میں رہنے والوں کو ہو جاتی ہے۔ اگر یہ مرض شدت اختیار کر جائے تو اس سے پٹھوں ،خون کے خلیات اور شریانوں کو نقصان پہنچنا شروع ہو جاتا ہے۔ اس میں جلد سکڑ کر پھٹنے لگتی ہے۔ اس مرض کی ایک علامت ہاتھوں اور پاو¿ں کا سن ہوجانا ہے۔
*خون کی کمی کی وجہ سے بھی ہاتھ پاو¿ں ٹھنڈے پڑ سکتے ہیں۔ انیمیا میں جلد کمزور اور ہاتھ پاو¿ں ٹھنڈے رہنے لگتے ہیں۔ اگر گرم درجہ حرارت میں جاکر بھی آپ کے ہاتھ کا درجہ حرارت تبدیل نہ ہو تواپنے جسم کا آئرن لیول چیک کروائیے۔
*ذیابیطس کے مریضوں کو مختلف قسم کی شکایات ہوجاتی ہیں جن میں ہاتھ پاو¿ں کا ٹھنڈا رہنا بھی شامل ہے۔ تھائی رائیڈ کے مسائل اور ہائی بلڈ پریشر بھی اس تکلیف کی وجہ بن سکتے ہیں۔
*رینوڈ ز مرض میں ہاتھ اور پاو¿ں کے اندر موجود خون کی شریانیں سرد درجہ حرارت کو حد سے زیادہ محسوس کرنے لگتی ہیں جس کے باعث ہاتھ اور پاو¿ں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔ اس مرض میں سخت ذہنی دباو¿ کے باعث بھی یہ شکایت ہوجاتی ہے۔ یہ بیماری ایسی کسی صورتحال میں ہاتھ اور پاو¿ں کی شریانوں کو سکیڑ دیتی ہے اور خون کی جسم کے حصوں میں گردش کو سست کر دیتی ہے۔ تھوڑے عرصے بعد خون کی یہ شریانیں موٹی ہونے لگتی ہیں جس سے خون کا دورانیہ مزید سست ہوجاتا ہے۔ ہاتھوں کا ٹھنڈا پڑنے کے بعد رنگ سیاہ پڑ جانا اسی بیماری کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
*زیادہ سگریٹ پینے والے لوگوں کے ہاتھ پاو¿ں اکثر ٹھنڈے رہتے ہیں۔ سگریٹ پینے سے خون کی شریانیں سکڑنے لگتی ہیں۔
بچاو¿کے طریقے
*اگر ہاتھ اچانک ٹھنڈے پڑ جائیں تو فوراًکسی گرم جگہ پر چلے جائیں، ہاتھوں اور پاو¿ں پر گرم پانی ڈالیں یا ہاتھوں اور پاو¿ں کا مساج کریں۔
*مچھلی کے تیل سے بنی سپلیمنٹس کا استعمال کریں۔ ان کے استعمال سے جسم گرم رہے گا اور سردی برداشت کرنے کی طاقت جسم کو حاصل ہو گی۔
*سگریٹ نوشی ترک کردیں۔ سگریٹ پینے سے آ پ کے جسم کا درجہ حرارت گر جاتا ہے اور رینوڈ بیماری کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
*کیفین کا استعمال محدود کردیں۔ کیفین سے بھی خون کی شریانیں سکڑ تی ہیں۔
*ہاتھ پاو¿ں کی حفاظت کریں۔ ان کو کسی بھی قسم کی چوٹ یا زخم سے بچانے کی کوشش کریں۔
*زیادہ چست دستانے، انگوٹھی، موزے اور جوتے نہ پہنیں۔ ناخنوں کو کاٹ کر رکھیں۔ ایسے اوزار استعمال نہ کریں جن سے ہاتھ کپکپانے لگیں۔
*موسم کے حساب سے کپڑے پہنیں۔ خاص طور سے سردیوں میں باہر نکلتے ہوئے ہاتھ پاو¿ں ضرور ڈھک لیں۔ فرج سے نکال کر کھانے کو کچھ دیر کے لیے باہر رکھ دیں پھر استعمال کریں۔
*پاو¿ں گرم کرنے کے لیے ایک ٹوٹکا یہ بھی ہے کہ پاو¿ں کی انگلیوں پر کھڑے ہوں اور اسی طرح 20سے 30قدم چلیں۔ اب ایڑیوں کو زمین پر رکھیں اور 20سے30قدم مزید چلیں۔ اس عمل کو 10سے15 منٹ تک دہرائیں۔
*سردیوں میں بھی وزرش کو اپنا معمول بنائیں۔ ورزش کرنے سے جسم میں گرمی پیدا ہوتی ہے۔ سردیوں میں صبح کے وقت کثرت کرنا صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ سائیکل چلانا، دوڑ لگانا اور تیز قدموں سے چہل قدمی ہاتھ اور پاو¿ں کی صحت کے لیے فائدے مند ہے۔
ہاتھ پاﺅں کا مستقل ٹھنڈا رہنا خطرناک ہوسکتا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی
-
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
گلشن حدید میں ایک گھر سے 5 لاشیں ملنے کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
سلمان خان کے بیڈروم میں نادیدہ وجود، پراسرار واقعات کا انکشاف



















































