جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگر کینسر سے بچنا چاہتے ہیں تو اس عام مگر خطرناک عادت کو چھوڑ دیں

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک حالیہ امریکی مطالعے میں کینسر اور دیگر جان لیوا بیماریوں سے اموات اور ٹی وی دیکھنے کو آپس میں منسلک کیا ہے۔ مطالعے کے مطابق 80 فیصد امریکی روز 3.5 گھنٹے ٹی وی کے سامنے گزارتے ہیں جو صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے چند پرانے مطالعات میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ زیادہ ٹی وی دیکھنے سے دل کے امراض اور کینسر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے مطالعے میں50 سے 71 سال کے 221000 افراد پر تحقیق کی گئی جو ریسرچ کے آغاز پر کسی دائمی بیماری کا شکار نہیں تھے۔ تحقیق کے بعد انسٹی ٹیوٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ زیادہ ٹی وی دیکھنے والے افراد میں کینسر اور دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریسرچ میں بتایا گیا کہ ایسے افراد کے ذیابطیس، انفلواینزا، پاکنسنز ڈیزیز اور جگر سے متعلق امراض میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ مطالعے میں پایا گیا کہ جو افراد روزانہ تین، چار گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں ان میں کسی بھی بیماری میں مبتلا ہونے کے 15 فیصدزیادہ امکانات ہوتے ہیں جبکہ جو افراد سات گھنٹے یا اس سے زائد ٹی وی دیکھتے ہیں ان میں یہ امکانات 47 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔ ان افراد کا مقابلہ ان لوگوں سے کیا گیا جو ایک گھنٹہ یا اس سے کم وقت کے لیے ٹی وی دیکھتے ہیں۔ محقیقین نے ٹی وی دیکھتے ہوئے شراب، تمباکو نوشی وغیرہ جیسے پہلوو¿ں کا بھی جائزہ لیا تاہم اس کے باوجود ٹی وی کے ساتھ مذکورہ بالا بیماریاں منسلک پائی گئیں۔ تحقیق کی سربراہ سارہ کے کیڈل کے مطابق ورزش کے ذریعے ان بیماریوں میں مبتلا ہونے سے کسی حد تک بچا جاسکتا ہے تاہم پوری طرح ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ جو افراد سست طرز زندگی اپنائے ہوئے ہیں وہ فوری طور پر اسے تبدیل کرتے ہوئے ورزش کو اپنی پہلی ترجیح بنائیں۔ محقیقین کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید ریسرچ کی ضرورت ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…