جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد ناشپاتی کو خوراک میں شامل کریں، ماہرین

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)ناشپاتی ایک عام دستیاب اور سستا پھل ہے اور اگر آپ وزن گھٹانا چاہتے ہیں تو ناشپاتی کو اپنی خوراک میں شامل کریں۔لیوزیانہ اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین 2001 سے 2010 کے درمیان لوگوں کے کھانے کی عادات اور ان کی قلبی اور ذہنی صحت کا مطالعہ کیا اس مطالعے سے حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ جن افراد نے ناشپاتی کھانے کو معمول بناکر رکھا ان کی 35 فیصد تعداد موٹاپے سے دور رہی۔تحقیقی رپورٹ کے مرکزی مصنف کے مطابق ناشپاتی اور وزن کم کرنے کا تعلق بہت حیرت انگیز ہے کیونکہ فائبر سے کیلوریز کم ہوتی ہے اور ناشپاتی فوری بھوک مٹاتی ہے، ناشپاتی میں پوٹاشیم اور وٹامن سی کی حیرت انگیز مقدار ہوتی ہے اور ایک ناشپاتی میں 100 کیلوریز ہوتی ہے جو موٹاپے کی وجہ نہیں بنتی اوراس میں 24 فیصد فائبر (ریشہ) ہوتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ناشپاتی میں موجود کئی اجزا انسان کو کئی امراض کو دور رکھتے ہیں اسی لیے ہفتے میں 5 مرتبہ ناشپاتی کا استعمال جاری رکھا جائے جب کہ ناشپاتی کو سیب اور دہی کے ساتھ کھانے سے بھی خاطر خواہ نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…