ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

میکسیکو میں دنیا کی پہلی ڈینگی ویکسین تیار کرلی گئی

datetime 16  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو سٹی(نیو ز ڈیسک)دنیا کی طرح پاکستان میں بھی ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور جان لیوا بھی ہے ۔ تاہم میکسکو نے اس مرض کے خلاف پہلی مرتبہ ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ پاکستان کی طرح دنیا کے دیگر مالک میں بھی ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور جان لیوا بھی ہے تاہم میکسکو نے اس مرض کے خلاف پہلی مرتبہ ویکسین تیار کرلی ہے جسے اس مرض میں استعمال کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔افریقہ سے ایشیا تک ، گرم مرطوب علاقوں میں ڈینگی بخار تیز رفتار اموات کی بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے لیکن اب میکسکو میں پہلی مرتبہ ڈینگی ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی گئی ہے اور میکسکودنیا کا وہ پہلا ملک ہے جس نے ڈینگی کی منظوری دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ ترقی پذیر ممالک میں ہلاکتوں کی بڑی وجہ ڈینگی بخار ہے اور ویکسین اسے روکنے میں 60 فیصد مو¿ثر ثابت ہوئی ہے۔اب تک ڈینگی کا کوئی براہِ راست علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے اور وائرس سے پھیلنے والے اس مرض کے بعد حفاظتی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں۔ ڈینگی کے مریض جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد کے ساتھ ساتھ تیز بخار میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور سنگین مرض میں ہلاکتیں بھی ہوتی ہیں۔ابتدائی طبی آزمائشوں سے انکشاف ہوا ہے کہ ڈینگی پھیلنے کی شرح کو 60 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ پوری دنیا میں ہر سال 5 سے 40 کروڑ افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ پاکستان میں ڈینگی کی چاروں اقسام دریافت ہوچکی ہیں جو ایک خاص قسم کے مچھر ایڈیس ایجپٹائی سے پھیلتی ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…