ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ذیابیطس کی دوا انسان کی عمر میں اضافہ کرتی ہے، نئی تحقیق

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ڈھلتی ہوئی عمر سے ہر شخص پریشان نظر آتا ہے لیکن ذیابیطس (ٹائپ ٹو) میں کھائی جانے والی ایک عام دوا ”میٹ فارمن“ نے خلیات کی سطح پر بڑھاپے کو روکنے کی حیرت انگیز صلاحیت ظاہر کی ہے۔عمررسیدگی کے اثرات پر کام کرنے والے ایک امریکی ماہر ڈاکٹر کے مطابق اس دوا کے تجربات کے بہت مثبت اثرات سامنے آئے ہیں اور شوگر کی یہ عام دوا انسانی عمر پر بھی غیر معمولی اثرات مرتب کرے گی۔ ماہرین کے مطابق جب ”میٹ فارمن“ چوہوں کو کھلائی گئی تو ان کی زندگی 40 فیصد بڑھی اور ہڈیوں میں بھی بہت مضبوطی دیکھی گئی جب کہ اس کے علاوہ کارڈف یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے بھی یہ بات سامنے آئی کہ اسی دوا سے مریضوں کی اوسط زندگی میں 8 سال کا اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ دوا خلیات میں آکسیجن کی مقدار بڑھاتی ہے۔
امریکا میں دواو¿ں کی منطوری دینے والے ادارے نے اس دوا کے استعمال کی منظوری دیدی ہے جب کہ دوا 70 سے 80 سال کے ایسے مریضوں کو دی جائے گی جن میں کینسر، امراضِ قلب اور ڈیمنشیا کا خطرہ موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ دوا کارگر ثابت ہوئی تو نہ صرف لوگ 100 یا اس سے بھی زائد عرصے تک زندہ رہ سکیں گے بلکہ امراض سے بھی دور رہیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…