جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

زیادہ نمک والے کھانوں کے خلاف اعلان جنگ

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)نمک کے زیادہ استعمال کو دل اور دورانِ خون کی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ اسی تناظر میں امریکی شہر نیویارک کی انتظامیہ نے زیادہ نمک والے کھانوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔ نیویارک کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ اس کے شہری اور اس شہر کی سیر کو آنے والے مہمان کم نمک والی خوراک کھائیں۔ انتظامیہ کی خواہش یہ ہے کہ آئندہ سے تمام ریسٹوران ان کھانوں پر خصوصی نشان لگائیں جن میں زیادہ نمک استعمال کیا گیا ہو۔ماضی میں بھی اس قسم کے اقدامات دیکھنے میں ائے ہیں جن میں پلاسٹک کی پلیٹوں، تمباکو نوشی اور زیادہ کیلوریز والے مشروبات کے بڑے گلاسوں کے خلاف کاروائی کی جا چکی ہے۔شہر کی انتظامیہ کے خیال میں ہر بالغ فرد کو ایک دن میں اپنے کھانوں میں صرف 2اعشاریہ3 گرام نمک استعمال کرنا چاہیے۔نیویارک کے محکمہ صحت کے مطابق ’دوسری بیماریوں کے مقابلے میں دل اور دورانِ خون کی بیماریاں زیادہ تعداد میں امریکیوں کی جانیں لیتی ہیں‘۔ اسی لیے ایک خبردار کرنے والی مثلث کے اندر چھوٹے سائز کی نمک دانیوں والا نشان آئندہ ریسٹورانوں کے مینو کارڈ پر چھپا ہو گا اور انہیں کسی کھانے میں نمک کی زیادہ مقدار سے خبردار کرے گا۔ نیویارک میں یکم دسمبر سے اس نئے ضابطے کا اطلاق شروع ہو چکا ہے جبکہ یکم مارچ 2016سے خلاف ورزی کرنے پر باقاعدہ جرمانے بھی کیے جائیں گے۔زیادہ نمک والے کھانوں سے خبردار نہ کرنے والے ریسٹورانوں کو دو سو ڈالر تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گااس فیصلے کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ شہر اپنی رواداری کے لیے مشہور ہے لیکن انتظامیہ پَے درپے جیسے فیصلے کر رہی ہے، وہ دنیا کے سامنے شہر کی کوئی اور ہی تصویر پیش کرنے لگے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نمک کی یہ حد5گرام مقرر ہے جبکہ امریکی 3اعشاریہ4 گرام استعمال کرتے ہیں۔ جرمنی میں خواتین روزانہ اوسطاً آٹھ گرام نمک استعمال کرتی ہیں جبکہ اکثر جرمن کھانوں میں یہ مقدار دس گرام تک بھی چلی جاتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…